Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / ملک بھر میں ووٹرز فہرستوں کی گھر گھر تصدیق کا فیصلہ

ملک بھر میں ووٹرز فہرستوں کی گھر گھر تصدیق کا فیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن نے 2018 کے عام انتخابات سے قبل ووٹرز فہرستوں کی تصدیق کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا آغاز اگلے ماہ سے ہوجائے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے ووٹرز فہرستوں کی نظر ثانی اور تصدیقی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نظرثانی کی مہم اگلے ماہ نومبر سے شروع ہوگی اور اپریل 2018 تک جاری رہے گی۔ گھر گھر ووٹرز کی تصدیق اور نئے ووٹرز کے اندراج پر ایک ارب روپے خرچ ہونگے۔

عام انتخابات کی تیاریوں کیلئے الیکشن کمیشن کو پہلی سپلیمنٹری گرانٹ مل گئی ہے جب کہ الیکشن کمیشن نے شماریات بلاکس کی مکمل تفصیلات مانگ لی ہیں اور صوبائی الیکشن کمشنرز سے مردم شماری میں حصہ لینے والے عملے کی تفصیلات بھی طلب کرلی گئی ہیں۔

About Admin

Check Also

shahbaz shreef

شہباز شریف نے’’ سیاسی کارڈز اور اننگ ‘‘ کا استعمال شروع کردیا

کراچی: پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدراور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پارٹی کو بحران سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: