Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / قومی اسمبلی اجلاس میں شاہ محمود قریشی اور محمود خان اچکزئی میں تلخ کلامی

قومی اسمبلی اجلاس میں شاہ محمود قریشی اور محمود خان اچکزئی میں تلخ کلامی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کے اجلاس میں فاٹا اصلاحات کے معاملے پر محمود خان اچکزئی اور پی ٹی آئی کے شاہ محمود قریشی کے درمیان خوب گرما گرمی ہوئی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔
فاٹا اصلاحات پر اظہار خیال کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ اس طرح کا رویہ نہیں چلے گا۔ جبکہ بات کرنے کی اجازت نہ ملنے پر شاہ محمود قریشی بھی آگ بگولا ہو گئے اور کہا کہ اب یہ فیصلہ کرنا ہو گا کہ چند افراد اہم ہیں یا پارلیمنٹ اہم ہے۔
ماضی میں بھی فاٹا کے بارے میں محمود خان اچکزئی کے بیان پر اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا تھا۔ جبکہ اب بھی شاہ محمود قریشی نے اچکزئی کے بیان پر سخت ردعمل دیا ہے جبکہ اُنہوں نے قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے حکومت کو بھی کھری کھری سنائیں اور دوٹوک الفاظ میں کہا کہ حکومت اداروں کو متنازع کر رہی ہے اسے چاہیئے کہ ہوش کے ناخن لے۔

 

About Admin

Check Also

پاکستان کا برطانیہ سے سنگین جرائم میں ملوث عناصر کی حوالگی کا مطالبہ

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے برطانوی حکام سے پاکستان میں سنگین جرائم میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: