Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / سپین سے آزادی کی دستاویز پردستخط ہو گئے

سپین سے آزادی کی دستاویز پردستخط ہو گئے

بارسلونا (مانیٹرنگ ڈیسک) کاتالونیا کےارکان پارلیمنٹ نےسپین سے آزادی کی دستاویزات پردستخط کر دئیے جبکہ سپین نے کہا کہ کاتالونیا سے صرف ملکی آئین کےاندر رہتے ہوئے مذاکرات ہوسکتے ہیں۔
آزادی کی دستاویزات پر کاتالونیا کے صدر کارلس پڈگموٹ اور دیگر ارکان پارلیمنٹ نے دستخط کیے۔ تاہم صدر نے کہا کہ اس دستاویز پر فی الفورعمل درآمد نہیں ہوگا ابھی سپین کی حکومت کو مذاکرات کیلئے وقت دینا چاہتے ہیں۔
دوسری جانب اس اقدام پر ردعمل دیتے ہوئے سپین کی نائب وزیر اعظم سورایا سائنز نے کہا کہ کاتالونیا سے صرف ملکی آئین کے اندر رہتے ہوئے مذاکرات ہو سکتے ہیں کیونکہ جمہوری قوتوں کے درمیان مذاکرات کا یہی طریقہ کار ہوتا ہے۔
کاتولونیا کے صدر کو خبردار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ پہلے خود کو قانون کے دائرہ میں لائیں۔

 

About Admin

Check Also

سلامتی کونسل میں بیت المقدس پر قرارداد لانے کی تیاری

نیویارک: مصر نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک قرارداد کا مسودہ تقسیم کیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: