Home / پاکستان / سندھ میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90 روز کی توسیع

سندھ میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90 روز کی توسیع

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90 روز کی توسیع کردی ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق رینجرز کے خصوصی اختیارات کی مدت 12 اکتوبر کو ختم ہورہی تھی جس کے باعث  وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90 روز کی توسیع کی سمری پر دستخط کردیے ہیں جس کے بعد کراچی سمیت صوبے بھر میں رینجرز کو حاصل خصوصی اختیارات کی مدت میں توسیع  حاصل ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کی رو سے ملنے والے خصوصی اختیارات کے تحت رینجرز قانونی طور پر جرائم پیشہ افراد اور دہشتگردوں کے خلاف آزادانہ کارروائی کرسکتی ہے۔

About Admin

Check Also

سرجانی سیکٹر 8 میں 800 پلاٹوں سے لینڈ مافیا کا قبضہ واگزار نہ ہو سکا

کراچی: سرجانی ٹائون سیکٹر 8 میں کے ڈی اے افسران چائنا کٹنگ کے سامنے بے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: