Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / دلچسپ و عجیب / دنیا کے مہنگے اور نایاب ترین پالتو کتے

دنیا کے مہنگے اور نایاب ترین پالتو کتے

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ اور مغربی ممالک میں پالتو کتوں کے شوقین اچھی نسل اور خوبصورتی کی بنا پر دنیا کے بہترین کتوں کےلیے لاکھوں روپے خرچ کردیتےہیں۔ اس مضمون میں دنیا کے مہنگے ترین پالتو کتوں کا مختصر احوال پیش کیا جارہا ہے۔

تبت کا ماسٹف

اسے دنیا کا انمول اور نایاب ترین کتا قرار دیا گیا ہے جس کی گہری سرخ رنگت اچھی قیمت کی اہم وجہ بھی ہے۔ 2013 میں چین سے نایاب تبتی ماسٹف کتا 19 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوا تھا۔ یہ قد میں 84 سینٹی میٹر تک جاپہنچتے ہیں جبکہ وزن 160 پونڈ تک ہوتا ہے۔

کینیڈا کا ایسکیمو

یہ کتا خاص کینیڈا میں پایا جاتا ہے اور گزشتہ 2 ہزار سال سے خانہ بدوشوں کا ایک لازمی حصہ رہا ہے۔ 1963 میں ان کی نسل کو معدومیت کے قریب قرار دیدیا گیا تھا۔ کینیڈا میں ایسا صرف ایک اور امریکہ میں 500 کے قریب کتے ہیں۔ اسی وجہ سے ایک بالغ ایکسیمو کی قیمت 7 سے 8 لاکھ روپے تک ہوتی ہے۔

فرعونی ہاؤنڈ

جی ہاں اس نسل کا نام فیرو(فرعون) ہاؤنڈ ہے جس کے اولین آثار مالٹا سے ملے ہیں۔ یہ اس کی ذہین ترین نسل کا نمائندہ ہے اور خوشی میں اپنی ناک اور کانوں کو خاص انداز میں حرکت دیتا ہے۔ قیمت 6 سے 7 لاکھ تک ہوتی ہے ۔ تاہم اس کتے کو سکھانا اور سدھانا بہت مشکل ہوتا ہے۔

لوچین کتا

لوچین جرمن زبان میں چھوٹے شیر کو کہا جاتا ہے۔ پوری دنیا میں ہرسال اس کے صرف چند سو پلے ہی رجسٹر کئے جاتے ہیں۔ اس کا تعلق جرمنی اور فرانس سے بتایا جاتا ہے۔ ایک بالغ لوچین 4 سے 8 لاکھ روپے میں فروخت ہوتا ہے۔

اکیٹا

اکیٹا کا تعلق جاپان سے بتایا جاتا ہے اور اس کی دوبڑی نسلیں یا اقسام ہیں۔ اول امریکی اکیٹا اور دوم جاپانی اکیٹا اور ان دونوں کی قیمت 4 سے 5 لاکھ روپے کے درمیان ہوسکتی ہے۔ سرد خطے سے تعلق کی بنا پر ان کتوں پر بالوں کی تہہ بہت موٹی ہوتی ہے۔ وقت پڑنے پر یہ اپنے مالک کو بھی سردی سے بچاتے ہیں۔

سامویڈ کتے

اس کتے کی قیمت 4 لاکھ سے 10 لاکھ کے درمیان ہے جس کا انحصار نسل اور جسامت پر ہوتا ہے۔ یہ گھلنے ملنے والا ایک ذہین کتا ہے۔ انہیں مکمل توجہ اور ساتھ دینے کی ضرورت ہوتی ہے۔ سامویڈ کی خوبصورت سفید جلد اور نرم بالوں والی کھال مزید قیمتی بناتی ہے۔

ڈوگو ارجنٹینو

اس کے پٹھے اور عضلات بہت مضبوط ہوتے ہیں اور انہیں پالنے والا بہت سرگرم اور خیال رکھنے والا ہونا چاہیے۔ یہ شکاری کتے بھی ہوتے ہیں لیکن اپنے مالک کی جسمانی قربت چاہتے ہیں۔ ایک کتے کی قیمت چار لاکھ تک ہوتی ہے۔

About Admin

Check Also

China: Beautiful picture of the longest bridge on the sea

چین: سمندر پر بننے والے طویل ترین پْل کی خوبصورت تصویر

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں سمندر پر بننے والے طویل ترین پْل کی شاندار وڈیو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: