Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / حسن، حسین نواز کی رہائش گاہ کے باہر عدالتی مطلوب ہونے کے نوٹس چسپاں

حسن، حسین نواز کی رہائش گاہ کے باہر عدالتی مطلوب ہونے کے نوٹس چسپاں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)نواز شریف کے دونوں بیٹوں حسن اور حسین نواز کی رہائش گاہ کے باہر عدالتی مطلوب ہونے کے نوٹس چسپاں کردیے گئے ہیں۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن اور حسین نواز کے خلاف نیب ریفرنس کے سلسلے میں اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی گئی ہے جس کے بعد لاہور میں حسن اور حسین نواز کی رہائش گاہ کے باہر مطلوب ہونے کے نوٹس چسپاں کردیے گئے ہیں۔

نیب ریفرنسز کی کارروائی کے سلسلے میں حسن اور حسین کے مطلوب ہونے کے نوٹس برطانیہ میں بھی ارسال کردیے گئے ہیں جب کہ 30 دن کے اندر حسن اور حسین پیش نہ ہوئے تو دائمی وارنٹ جاری ہوں گے۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے نیب ریفرنسز میں مسلسل عدم پیشی پر نواز شریف کے دونوں بیٹوں حسین اور حسن نواز کے دائمی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں اشتہاری قراردیا تھا۔

About Admin

Check Also

JusticeSyedMansoorAliShah

خواتین پرتشدد کے کیسز کی سماعت کیلیے پہلی خصوصی عدالت قائم

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس ہائیکورٹ نے خواتین پر تشدد کے خلاف مقدمات کی سماعت کے لیے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: