Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / کھیل کود / بھارتی شائقین کا مہمان کھلاڑیوں کی بس پر پتھراؤ

بھارتی شائقین کا مہمان کھلاڑیوں کی بس پر پتھراؤ

گوہاٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے بھارت کو ہوم گراؤنڈ میں دھول چٹا دی جس پر بھارتی شائقین آپے سے باہر ہو گئے اور اپنی سابقہ روایت کے مطابق مہمانوں پر حملہ کر دیا۔
بھارتی شائقین نے آسٹریلوی کھلاڑیوں کی بس پر پتھراؤ بھی کر ڈالا۔
بھارت کے شہر گوہاٹی میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو عبرتناک شکست سے دو چار کیا۔
جیت کے بعد گرائونڈ سے ہوٹل واپس جاتے ہوئے درجن بھر شائقین نے آسٹریلوی ٹیم کی بس پر پتھراؤ شروع کر دیا جس سے بس کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔
آسٹریلوی ٹیم کے کھلاڑی آرون فنچ نے سوشل میڈیا سائٹ پر اس واقعے کی تصاویر شئیر کیں جن میں بس کے شیشے ٹوٹے ہوئے نظر آئے۔ آرون فنچ نے کہا کہ واقعے کے بعد ہم گھبرائے ہوئے تھے۔
1992 کے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بھارتی اپنی ٹیم کی ناقص کارکردگی سے اس قدر مشتعل ہو گئے کہ اسٹیڈیم میں بوتلیں پھینکیں۔ اسی طرح پاکستانی ٹیم کے دوروں کے دوران بھی بھارتی ماحول خراب کرتے رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر بھارتی رویے کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ آئی سی سی کھیل کا وقار مجروع کرنے پر کیا کارروائی کرتی ہے۔

 

About Admin

Check Also

پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے سری لنکن اسکواڈ کا اعلان

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سری لنکا نے پاکستان کےخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: