Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / شوبز / انوشکا شرما پرلگا چوری کا الزام

انوشکا شرما پرلگا چوری کا الزام

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)ناموربالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اپنے نئے برانڈ ’’نُش‘‘ کے ڈیزائنزپر چوری کا الزام لگنے کے بعد بڑی مصیبت میں گرفتار ہوگئیں۔

اداکارہ انوشکا شرما بالی ووڈ کی باصلاحیت اورخوبصورت اداکارہ ہونے کے ساتھ بہت ذہین بھی ہیں اوراسی ذہانت کی وجہ سے وہ بہت کم وقت میں فلم پروڈیوسربننے کے ساتھ کامیاب بزنس وومن بھی بن گئی ہیں، حال ہی میں انہوں نے ’’نُش‘‘ کے نام سے کپڑوں کا نیا برانڈ متعارف کروایا ہے۔ انوشکا اپنے نئے برانڈ کولے کراتنی زیادہ پرجوش ہیں کہ انہوں نے اپنے برانڈ کی تشہیر کے لیے تصاویراورویڈیوز بھی مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئرکی ہیں۔تاہم انوشکا اس وقت بڑی مصیبت میں پھنس گئیں جب برانڈ لانچ کرتے ہی ان پر چوری کا الزام لگ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انوشکا شرما کے ڈیزائنرکردہ کپڑوں کے تمام ڈیزائن چوری کے ہیں اوران پر یہ الزام بھی لگایا جارہا ہے کہ انہوں نے یہ تمام ڈیزائنز ایک مقبول ترین چائنیزبرانڈزسے چوری کیے ہیں، یہ سارے ڈیزائنز بآسانی ایک چائنیزای کامرس آن لائن ویب سائٹ پردستیاب ہیں۔ انوشکا کے بارے میں یہاں تک کہا جارہا ہے کہ وہ اپنی مقبولیت کا فائدہ اٹھا کر چوری کردہ ڈیزائنز بیچ رہی ہیں۔

دوسری جانب انوشکا شرما کی ٹیم نےان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے اوراگر واقعی یہ ڈیزائنز چوری شدہ ہیں تواس کے خلاف ایکشن لیا جائے گا، انوشکا کی ٹیم کی جانب سے یہ بیان سامنے آنے کے بعد واضح ہوگیا ہے کہ انہوں نے ڈیزائنز کے چوری ہونے کی تردید نہیں کی، اب دیکھنا یہ ہے کہ انوشکا اوران کی ٹیم اس معاملے پرکیا ایکشن لیں گی۔

فرنچ ماسٹف

فرنچ ماسٹف کی پرورش اور نسل خیزی بطور لڑاکا کتوں کے ہوئی ہے کیونکہ یہ طاقتور اور خونخوار ہوتے ہیں۔ ان کا وزن 145 پونڈ اور قد 75 سینٹی میٹر تک ہوتا ہے۔ بیسویں صدی میں ان کی نسل خاتمے کے قریب جاپہنچی تھی اور اب ان کی قیمت کم سے کم 5 لاکھ روپے تک ہوتی ہے۔

 

About Admin

Check Also

zareen khan

زرین خان نے فلموں میں ناکامی کے بعد ٹی وی پرکام شروع کردیا

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)نامور بالی ووڈ اداکارہ زرین خان نے فلموں میں مسلسل ناکامی کے باعث ٹی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: