Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / امریکی حکام نے پاکستانی موقف تسلیم کیا،خواجہ آصف

امریکی حکام نے پاکستانی موقف تسلیم کیا،خواجہ آصف

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) خواجہ آصف گھر کو درست کرنے کے مو¿قف پر قائم، کہتے ہیں جو درست سمجھا وہ کہا، کسی کو ناگوار گزرا تو کیا کروں، اکتوبر سیاسی تاریخ میں بھاری رہاامریکہ کے دورے کے متعلق بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ امریکی حکام نے پاکستانی مو¿قف کو تسلیم کیا، افغان مسئلے کا سیاسی حل نکالنے کی پاکستانی تجویز سے اتفاق کیا اور بھارت کے افغانستان میں کردار پر پاکستان کے تحفظات کو بھی تسلیم کیا۔ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے گھر کو درست کرنے کے مو¿قف پر قائم ہوں، اگر اپنے گھر میں مسئلہ نہیں تھا تو نیشنل ایکشن پلان کیوں بنایا گیا؟ وزیر خارجہ نے اپنے اوپر ہونے والی تنقید کا بھی بالآخر جواب دے ڈالا، کہتے ہیں کہ میں نے جو درست سمجھا وہ کہا، کسی کی طبع نازک پر گراں گزرا تو کیا کروں؟ مجھے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ کسی اور سے نہیں، عوام سے لینا ہے۔وزیر خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکی حکام سے کہا ہے کہ محفوظ پناہ گاہوں کی نشاندہی کریں۔
خواجہ آصف

 

About Admin

Check Also

خیبرپختون خوا میں مختلف سرکاری محکموں کے حکام کے خلاف کرپشن تحقیقات

پشاور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے خیبرپختون خوا میں مختلف سرکاری محکموں کے حکام کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: