Home / کھیل کود / اسپاٹ فکسنگ کیس؛ایف آئی اے نے ملوث کرکٹرز کیخلاف تحقیقات کا آغازکردیا

اسپاٹ فکسنگ کیس؛ایف آئی اے نے ملوث کرکٹرز کیخلاف تحقیقات کا آغازکردیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ایف آئی اے نے پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث کرکٹرز کیخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے نے پی سی بی سے کھلاڑیوں کا ریکارڈ حاصل کرلیا تھا جس میں لیپ ٹاپ اور موبائل فون کا ڈیٹا بھی شامل ہے، یاد رہے کہ رواں سال فروری میں اسکینڈل سامنے آنے پرہی اس وقت کے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایت پر ایف آئی اے نے کارروائی کا آغاز کردیا تھا لیکن پی سی بی کی جانب سے درخواست کی گئی تھی کہ اینٹی کرپشن ٹریبیونل کا فیصلہ ہونے تک مزید کارروائی نہ کی جائے.

اب ٹریبیونل کی جانب سے شرجیل خان اور خالد لطیف کیخلاف فیصلہ سامنے آچکا تو ایف آئی اے نے بھی کریمنل کیس کے طور پر تحقیقات کا آغاز کردیا،اس کارروائی میں ٹریبیونل کے فیصلے کو بھی پیش نظر رکھا جائے گا۔

About Admin

Check Also

فرنچائزز اور بورڈ میں اختلافات، پی ایس ایل تھری کا انعقاد خطرے میں پڑگیا

لاہور: فرنچائزز اور بورڈ میں اختلافات کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: