Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / آصف زرداری بری اور نوازشریف کو پھنسا یا جا رہا ہے جو قیامت کے آثار ہیں ،سعد رفیق

آصف زرداری بری اور نوازشریف کو پھنسا یا جا رہا ہے جو قیامت کے آثار ہیں ،سعد رفیق

راولپنڈی(بیورورپورٹ)وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری نیب کیسز سے بری ہو گئے اور نواز شریف کو پھنسا یا جا رہا ہے ،یہ قیامت کے آثار ہیں ،معیشت کے پہیے کو روکنے کے ذمے دار وہ لوگ ہیں جو سیاسی انتقام میں اندھے ہو کر دوسروں پر کیچڑ اچھالتے ہیں اور جھوٹ بولتے ہیں ،سیاسی اداکاروں کے ساتھ غیر سیاسی اداکار مل گئے اور جمہوری وزیر اعظم کو بغیر وجہ کے تذلیل کر کے نکا لا گیا ،جب اس طرح کی سازشیں کی جائیںتو غیر ملکی اور ملکی سرمایہ کار ڈر جاتے ہیں۔راولپنڈی ریلوے سٹیشن پر عوام ایکسپریس کے نئے کوچز کا افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا عوام ایکسپریس کی اپ گریڈیشن پر 10 کروڑ روپوں کی لاگت آئی جو ریلوے کے اپنے ریونیو سے کی گئی۔ انہوں نے کہا دسمبر تک کوہاٹ راولپنڈی ریلوے سروس شروع کر دی جائے گی، 2013 میں ریلوے کا ریونیو 18 ارب تھا جو اس سال 40 ارب تک جاپہنچا ہے۔سعد رفیق نے کہا نجکاری کے بغیر ریلوے کے نظام کو بہتر بنایا ہے، ریلوے کی زمینوں پر قبضے چھڑوائے ہیں ،ریلوے کی زمینوں پر قابض موٹے مرغوں نے سٹے لیا ہوا ہے ،پشاور کے فراڈیے نے ریلوے کی ساڑھے دس ایکڑ زمین قبضے میں لے رکھی ہے ۔ انہوں نے کہا قیامت کے آثار ہیں کہ آصف زرداری احتساب عدالت سے بری ہوجاتے ہیں اور نواز شریف کو پھنسا لیا جاتا ہے، معیشت کے پہیے کو روکنے کے ذمے دار وہ لوگ ہیں جو سیاسی انتقام میں اندھے ہو کر دوسروں پر کیچڑ اچھالتے ہیں اور جھوٹ بولتے ہیں ،سیاسی اداکاروں کے ساتھ غیر سیاسی اداکار مل گئے اور وزیر اعظم کو بغیر وجہ کے تذلیل کر کے نکا لا گیا ،جب اس طرح کی سازشیں کی جائیںتو غیر ملکی اور ملکی سرمایہ کار ڈر جاتے ہیں اور وہ مارکیٹ سے اپنا پیسہ نکال لیتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ایک وزیر اعظم کو تنخواہ نہ لینے پر نکال دیا جاتا ہے ،نواز شریف کے خلاف فیصلے پر بولیں تو کہا جاتا ہے کہ ہم حملہ آور ہیں ،ہمیں کم از کم بولنے سے مت روکا جائے ۔فیصلے پر بولیں تو کہہ دیا جاتا ہے حملہ آور ہو رہے ہیں، کم از کم ہمیں بولنے سے نہ روکیں، عدلیہ منتخب وزیر اعظم کو تنخواہ نہ لینے پر نا اہل کرتی ہے تو ان لوگوں سے بھی باز پرس کی جائے جو رائل پام پر قبضہ کئے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ وزیر اعظم کو جب تضحیک اور تذلیل کر کے نکالیں گے تو سیاسی عدم استحکام پیدا ہوگا اور سرمایہ کاری رک جائے گی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ جنرل احسان کی “رائ“کے چیف سے ملاقات سے پاکستانیت پر کوئی فرق نہیں پڑتا وہ 12 اکتوبر کی بغاوت کے مرکزی کردار تھے، ذاتی طور پر انہیں جانتا ہوں اچھے انسان ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئی ایس آئی اور را کے سابق سربراہان کی ملاقات کی تصاویر میں نے بھی دیکھیں ،اگر یہ کام سیاستدان کرے تو الزام لگتا ہے کہ یہ پاکستان کا وفا دار نہیں ۔ہمیں نہ تو کسی فوجی افسر اور نہ ہی کسی سیاستدان کی حب الوطنی پرشک کرنا چاہیے ۔#/h#

About Admin

Check Also

ChaudharyNisar

پارٹی کےساتھ اختلافات کی وجہ عدالتی معاملات ہیں، چوہدری نثار

راولپنڈی: سابق وفاقی وزیرچوہدری نثار کا کہنا ہے کہ میں نے نوازشریف کو عدلیہ سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: