Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / بلوچستان :جھل مگسی میں درگاہ فتح پور میں خود کش دھماکے کے نتیجے میں 18 افراد جاں بحق

بلوچستان :جھل مگسی میں درگاہ فتح پور میں خود کش دھماکے کے نتیجے میں 18 افراد جاں بحق

نصیر آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں درگاہ فتح پور میں خود کش دھماکے کے نتیجے میں 18 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے۔جھل مگسی میں واقع درگاہ فتح پور کے مرکزی دروازے پر دھماکا ہوا۔بلوچستان حکومت کے ترجمان انوار الحق کاکڑ کے مطابق پولیس نے خود کش حملہ آور کو درگاہ کے اندر جانے سے روکا تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑالیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس کانسٹیبل شہید ہوا۔دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے درگاہ کو گھیرے میں لے لیا جبکہ امدادی ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔دھماکے کے بعد ڈیرہ مراد جمالی اورسبی کے اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابقزخمیوں کی تعداد 40 سے زائد ہوچکی ہے جن میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ جمعرات کا دن ہونے کی وجہ سے درگاہ میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ درگاہ میں عرس جاری تھا اور اسی دوران دھماکا ہوا۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

About Admin

Check Also

نیب نے کرپشن کیس میں شرجیل میمن کو گرفتار کرلیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی احتساب بیورو (نیب) نے کرپشن کیس میں سابق وزیراطلاعات سندھ  شرجیل انعام میمن کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: