Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / 54وزیر،وزیرمملکت اور مشیر صرف ایک شخص کا مقدمہ لڑ رہے ہیں، ڈاکٹر نفیسہ شاہ

54وزیر،وزیرمملکت اور مشیر صرف ایک شخص کا مقدمہ لڑ رہے ہیں، ڈاکٹر نفیسہ شاہ

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما وایم این اے ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ 54وزیروں،وزیرمملکت اور مشیر صرف ایک شخص کا مقدمہ لڑ رہے ہیں،پارٹی کنونشن میں سب موجود تھے لیکن اسمبلی میں آنے کو کوئی تیار نہیں ہے،وزیروں کی اسمبلی اجلاس میں عدم حاضری کے خلاف سپیکر کو سخت اقدام اٹھانا ہوگا،نرمی سے کام نہیں چلے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں نقطہ اعتراض پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ54وزیروں،وزیرمملکت اور مشیر ہیں لیکن اجلاس میں کوئی وزیر موجود نہیں ہے،اتنی بڑی کابینہ ہے لیکن صرف ایک شخص کا مقدمہ لڑ رہے ہیں،کنونشن میں سب موجود تھے لیکن اسمبلی میں کوئی موجود نہیں ہے ،20کروڑ عوام کے نمائندے اجلاس میں آئے لیکن ان کی بات سننے کو کوئی تیار نہیں ہے۔انہوں نے ڈپٹی سپیکر سے کہا کہ جس طرح نرمی سے آپ وزیروں کو بلانا چاہتے ہیں اس طرح سے وہ نہیں آئیں گے،آپ کو سخت اقدام اٹھانا ہوگا،پاکستان کے کسانوں کے حوالے سے ایوان میں بات ہوئی ہے لیکن اس کا جواب دینے کیلئے کوئی وزیر موجود نہیں ہے،کسانوں کو ٹریکٹر دینے کے حوالے سے ایوان میں بات ہوئی ہے لیکن اس کا جواب دینے کیلئے کوئی وزیر موجود نہیں جو ممبر اسمبلی کے اس سوال کا جواب دے سکے

About Admin

Check Also

ayesha gulalai

عمران کی حکومت آئی تو منشیات کے اڈے کھل جائیں گے، گلالئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: