Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / نوازشریف کے خلاف بغاوت کا مقدمہ چلانے کی درخواست سماعت کیلیے منظور

نوازشریف کے خلاف بغاوت کا مقدمہ چلانے کی درخواست سماعت کیلیے منظور

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف بغاوت کے مقدمے کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق شہری کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست دائر کی  گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل قرار دینے کے بعد سابق وزیراعظم نے اسلام آباد سے لاہور روانگی کے دوران عوامی اجتماعات میں عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور معزز ججز کی تضحیک کی، نوازشریف نے جے آئی ٹی کے ارکان کو دھمکیاں دی جو ریاست کے اہم ستون کے خلاف کھلم کھلا بغاوت ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدلیہ کو نشانہ بنانے کے مجرمانہ فعل میں نوازشریف کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔
عدالت نے شہری کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے ایس ایچ او ڈیفنس سے تحریری رپورٹ طلب کرلی۔عدالت نے پولیس کو جواب داخل کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 9اکتوبر کے لیے ملتوی کردی۔

About Admin

Check Also

siraj ulhaq

جب تک ایک مسلمان بھی زندہ ہے القدس اسرائیلی دارالحکومت نہیں بن سکتا، سراج الحق

کراچی: امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ جب تک ایک مسلمان بھی زندہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: