Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / نوازشریف اوران کے بچے انصاف کے منتظر ہیں، انوشے رحمان

نوازشریف اوران کے بچے انصاف کے منتظر ہیں، انوشے رحمان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرمملکت برائے آئی ٹی انوشے رحمان نے کہا ہے کہ نوازشریف، ان کے بچے اور اسحاق ڈارانصاف کے منتظر ہیں۔

جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انوشے رحمان نے کہا کہ اسحاق ڈارنے گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں عدالتی فیصلے کو چیلنج کیا تھا لیکن ان کی درخواست خارج کردی گئی جو قابل افسوس ہے، ہائیکورٹ کے فاضل جج نے کہا کہ تمام اختیارات سپریم کورٹ کے پاس ہیں، کوئی بھی درخواست دائر کرنی ہے تو سپریم کورٹ جائیں۔

وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں نئے قوانین سامنے آ رہے ہیں، ہمیں ابھی چارج شیٹ ہی نہیں ملی اور ٹرائل شروع کردیا گیا، ہمیں بتایا جائے کہ ہم پرکیا الزامات ہیں، کیا کبھی ایسا ہوا کہ نیب کا ریفرنس سپریم کورٹ کے حکم پردائر ہو، نواز شریف کی حاضری والے دن رینجرز کیسے تعینات ہوئی۔ رینجرز کی موجود گی کا یہاں کیا مطلب تھا، سوشل میڈیا پرمشکوک سرگرمیوں کی ویڈیوجاری ہوئی ہیں، اس ویڈیو نے کئی سوالات پیدا کیے ہیں۔ نوازشریف، ان کے بچے اوراسحاق ڈارانصاف کے منتظرہیں۔

About Admin

Check Also

siraj ulhaq

جب تک ایک مسلمان بھی زندہ ہے القدس اسرائیلی دارالحکومت نہیں بن سکتا، سراج الحق

کراچی: امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ جب تک ایک مسلمان بھی زندہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: