Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / ختم نبوت قانون پر مر مٹنے کا عہد کرتا ہوں ، حکومت کو جمعہ تک کا وقت دیتاہوں ، شیخ رشید

ختم نبوت قانون پر مر مٹنے کا عہد کرتا ہوں ، حکومت کو جمعہ تک کا وقت دیتاہوں ، شیخ رشید

راولپنڈی (بیورورپورٹ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمدنے ختم نبوت قانون پر مر مٹنے کا عہد کرتے ہوئے حکومت کو جمعہ المبارک تک کا وقت دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس قانون میں ترمیم یا تبدیلی سے باز رہے بصورت دیگرکل (بروز جمعہ)نماز جمعہ کے بعد لبیک یا رسول اللہ تحریک کا آغاز کر دیا جائے گا اورفرسودہ سوچ رکھنے والے نظام کو بھی آگ لگا دیں گے بدھ کے روز2منٹ46سیکنڈ کے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں ایک گنہگار مگر عاشق رسول ہوں،2ستمبرکو میں نے ساری قوم کی توجہ قومی اسمبلی میں نواز شریف کو اہل کرانے کے لئے لائی جانے والی ترامیم پر دلائی تھی حلف نامے کو اقرار نامے میں تبدیل کر دیا گیا ہے،قوم سے وعدہ کرتا ہوں کہ نبی کے نام پر قربان ہونا ہمارا اعزاز ہے ہم نے ختم نبوت کے لئے اپنے بچپن میں2,2مرتبہ جیلیں کاٹیںہم ختم نبوت کے قانون پر مرمٹیں گے میںحکومت کو آخری وارننگ دینا چاہتا ہوں کہ کل (بروز جمعہ)نماز جمعہ سے پہلے اس میں ترمیم کر لوورنہ اس ملک میں لبیک یا رسول اللہ کی ایسی تحریک چلے گی کلہ سیکولر سوچ کے تمام لوگوں مغربی دنیا کو خوش کرنے والے نام نہاد لیڈروں اپنی کرپشن پر پردہ ڈالنے والوں کو جگہ نہیںملے گی اگر پوری اسمبلی ایک ناہل شخص کو اہل کروانے کے پیچھے کھڑی ہو سکتی ہے تو میں ساری قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ تیار ہو جاﺅ ہم اپنے نبی کی شان ، آن اور نبوت پر مر مٹیں گے 100سے125اراکین اگر چور ،لٹیرے ،کمیشن خور ، اس ملک کے اداروں کو تباہ کرنے کا ایجنڈا لے کر آنے والے اورمغربی سوچ کے اشاروں پر سیاست کرنے والے نواز شریف کے لئے کھڑے ہو سکتے ہیں توہم بھی اپنے نبی کی شان پر مرمٹنے کے لئے تیار ہیںنماز جمعہ کے بعد ساری قوم تیار ہو جائے میں حکومت کو وارننگ دیتا ہوں کہ نماز جمعہ سے قبل ہوش کے ناخن لے ورنہ تمہاری یہ لوٹی ہوئی دولت بھی تمہارے کام نہیں آئے گی اور ہم اس فرسودہ نظام کو بھی آگ لگا دیں گے اور ختم نبوت کے خلاف سوچ کے حامل سوچوں کا بھی پاکستان میں زندہ رہنا مشکل ہو جائے گاانہوں نے اپنے پیغام میں نعرہ تکبیر اور رسالت بلند کرتے ہوئے کہا کہ قوم تیار ہو جائے۔

About Admin

Check Also

JusticeSyedMansoorAliShah

خواتین پرتشدد کے کیسز کی سماعت کیلیے پہلی خصوصی عدالت قائم

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس ہائیکورٹ نے خواتین پر تشدد کے خلاف مقدمات کی سماعت کے لیے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: