Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / دلچسپ و عجیب / جرمنی میں مساجد کے دروازے سب کیلئے کھل گئے

جرمنی میں مساجد کے دروازے سب کیلئے کھل گئے

برلن (نیٹ نیوز )جرمنی میں قریب ایک ہزار مساجد کے دروازے تین اکتوبر کو ’اچھی برادری، بہتر معاشرہ‘ کے نعرے کے ساتھ تمام افراد کے لیے کھول دیے گئے ہیں۔ یہی دن سابقہ مشرقی اور مغربی جرمن ریاستوں کے اتحاد کی سال گرہ کا دن بھی ہے ۔

جرمنی میں مساجد کے دوازے سب کے لیے کھول دینے کا دن سن 1997 سے منایا جا رہا ہے۔ یہ ٹھیک اس روز منایا جاتا ہے، جس روز جرمنی بھر میں یوم اتحاد کی چھٹی ہوتی ہے۔ اس دن کا تعین جان بوجھ کر مسلمانوں اور جرمن عوام کے درمیان ربط کی ایک علامت کے تناظر میں کیا گیا تھا۔ جرمنی میں مسلمانوں کی مرکزی کونسل کے مطابق آج کے دن قریب ایک لاکھ افراد مختلف مساجد کا دورہ کریں گے ۔

مساجد سب کے لیے
آج کے دن مسلم برادری مساجد میں آنے والوں کو اسلام سے متعلق بتاتی ہے۔ مساجد کو کسی عبادت گاہ سے آگے کے کردار کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے، کیوں کہ یہ مسلم برادری کے میل ملاپ اور سماجی رابط کی جگہ بھی ہے ۔
بندگی اور ضوابط
اسلام کو بہتر انداز سے سمجھنے کے لیے بندگی کے طریقے اور ضوابط بتائے جاتے ہیں۔ انہی ضوابط میں سے ایک یہ ہے کہ مسجد میں داخل ہونے سے پہلے جوتے اتار دیے جائیں۔ یہ عمل صفائی اور پاکیزگی کا عکاس بھی ہے کیوں کہ نمازی نماز کے دوران اپنا ماتھا قالین پر ٹیکتے ہیں، اس لیے یہ جگہ ہر صورت میں صاف ہونا چاہیے۔

 

About Admin

Check Also

China: Beautiful picture of the longest bridge on the sea

چین: سمندر پر بننے والے طویل ترین پْل کی خوبصورت تصویر

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں سمندر پر بننے والے طویل ترین پْل کی شاندار وڈیو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: