Home / سائنس و ٹیکنالوجی / جاپانی کمپنی نے گاڑیوں میں نئی ٹیکنالوجی متعارف کرادی

جاپانی کمپنی نے گاڑیوں میں نئی ٹیکنالوجی متعارف کرادی

جاپان (مانیٹرنگ ڈیسک ) گاڑیاں بنانیوالی جاپانی کمپنی نسان نے گاڑیوں میں نئی ٹیکنالوجی متعارف کرائی ہے جس سے سیٹ پر لگے سنسر ڈرائیور کے جسم سے پسینے کے اخراج سے پانی کی کمی کو محسوس کر سکیں گے ۔ جس سے ملنے والی معلومات کی مدد سے حادثات میں کمی آئیگی ۔   سوک   نامی ٹیکنالوجی ڈرائیور کا پسینہ جذب کرتی ہے اور اگر اس میں نمک کی مقدار زیادہ ہو تو وہ جسم میں پانی کی کمی کی نشاندہی کرتی ہے لیکن کمپنی کا اس ٹیکنالوجی کو فوراً گاڑیوں میں لگانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔ یہ ٹیکنالوجی ہالینڈ کی کمپنی نے ڈیزائن کی ہے جسے گاڑیوں کی سیٹ اور سٹیئرنگ وہیل پر لگایا جا سکتا ہے ۔

About Admin

Check Also

پیدل چلنے پر کرپٹو کرنسی دینے والی ایپ انتہائی مقبول

لندن: ایپل اور گوگل ایپ اسٹور پر اس وقت تیزی سے ڈاؤن لوڈ ہونے والی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: