Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / بھارتی فوج کی ایل او سی پراشتعال انگیزی سے مزید 2 بچے شہید

بھارتی فوج کی ایل او سی پراشتعال انگیزی سے مزید 2 بچے شہید

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر دیہی آبادی کو اپنی اشتعال انگیزی کا نشانہ بناتے ہوئے 2 بچوں کو شہید کردیا جب کہ پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی میں 3 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر کاکوٹا، شفر، سیریان اور نارا کوٹ کی دیہی آبادی پر مارٹر گولے داغے اور شہریوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا، بھارتی فوج کی جانب سے داغے گئے مارٹر گولے شفر میں سخی کیانی نامی شخص کے گھر پر لگے، بھارتی اشتعال انگیزی سے 2 بچے شہید ہوگئے۔پاک فوج نے بھی بھارتی اشتعال انگیزی کا موثر اور بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 3 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت اور 5 کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔واضح رہے کہ بھارتی فوج کی اشتعال انگیزیاں دن بدن بڑھتی جارہی ہیں اور گزشتہ ایک ماہ کے دوران اب تک کئی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

About Admin

Check Also

ChaudharyNisar

پارٹی کےساتھ اختلافات کی وجہ عدالتی معاملات ہیں، چوہدری نثار

راولپنڈی: سابق وفاقی وزیرچوہدری نثار کا کہنا ہے کہ میں نے نوازشریف کو عدلیہ سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: