Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / شوبز / بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن اپنے شوہر سدھارتھ روئے کپور کو ایس آر بلانے پر مجبور

بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن اپنے شوہر سدھارتھ روئے کپور کو ایس آر بلانے پر مجبور

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن حال ہی میں نیہا دھوپیا کے شو ‘نو فلٹر وِد نیہا’ میں شریک ہوئیں، جہاں میزبان نے اپنے دلچسپ سوالات سے انہیں پریشان کردیا۔ولی وڈ میں ویسے تو ایس آر کے شاہ رخ خان کو کہا جاتا ہے، لیکن اداکارہ ودیا بالن اپنے شوہر سدھارتھ روئے کپور کو ان کے نام کی وجہ سے ‘ایس آر کے’ بلانے پر مجبور ہوگئیں۔شو کے دوران نیہا نے ودیا بالن سے سوال کیا کہ انہیں ‘ایس آر کے’ کے ساتھ زندگی گزار کر کیسا لگ رہا ہے؟ جس پر ودیا بالن پہلے تو پریشان ہوئیں تاہم بعد میں سوال کو سمجھتے ہوئے جواب دیا کہ وہ لوگ جو میرے کسی متنازع بیان کا انتظار کررہے ہیں ان کے لیے بتادوں کہ میں ایک بہتر دِکھنے والے ‘ایس آر کے’ کے ساتھ زندگی گزار رہی ہوں، میرے شوہر سدھارتھ روئے کپور دنیا کے سب سے گڈ لکنگ آدمی ہیں، میں خوش ہوں کہ میں نے ان سے شادی کی۔اب ودیا بالن نے یہ جواب دے کر شاہ رخ خان پر تنقید کی یا مذاق میں یہ بات کہی، یہ بات تو وہی بہتر جانتی ہوں گی، لیکن ان کی حاضر جوابی اور حاضر دماغی کی داد دینی پڑے گی۔خیال رہے کہ ودیا بالن اور شاہ رخ خان اب تک کسی فلم میں ایک ساتھ کام کرتے نظر نہیں آئے۔

About Admin

Check Also

zareen khan

زرین خان نے فلموں میں ناکامی کے بعد ٹی وی پرکام شروع کردیا

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)نامور بالی ووڈ اداکارہ زرین خان نے فلموں میں مسلسل ناکامی کے باعث ٹی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: