Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / صعنت و تجارت / 94.059 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل

94.059 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)گزشتہ دوسالوں کے دوران آم کی ایک لاکھ 29 ہزار493 میٹرک ٹن مختلف اقسام کی برآمدات سے پاکستان نے 94.059 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کیا۔ کامرس ڈویژن کے ذرائع کے مطابق مالی سال 2014-15 کے دوران پاکستان سے 65 ہزار 112 میٹرک ٹن آموں کی برآمدات ہوئی جس سے ملک کو 45.672 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا،مالی سال 2015-16 میں 64 ہزار 112 میٹرک ٹن آموں کی برآمدات ہوئی اوراس سے حاصل ہونے والے زرمبادلہ کا حجم 48.397 ملین ڈالر تھا۔ذرائع نے بتایا کہ جن ملکوں کو برآمدات ہورہی ہے ۔ ان میں سے بیشتر ممالک برآمد سے قبل ویپرہیٹ ٹریٹمنٹ اورریڈی ایشن ضروری خیال کرتے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ موجودہ حکومت نے آموں کی برآمدات کو فروغ دینے کیلئے معیاری طریقہ ہائے کار متعارف کرایا ہے اورآموں کے باغبانوں کو بھی اس ضمن میں اس طریقہ کارسے متعارف کرایاجارہاہے جس کے تحت امریکا ،آسٹریلیا ، یورپی ممالک، کوریا،سمیت متعدد ممالک کو آموں کی برآمدات کیلئے 313 باغوں کی رجسٹریشن کی گئی ہے۔اسی طرح پھلوں اورسبزیوں کے برآمدکنندگان کو بھی آگاہی فراہم کی جارہی ہے اورانہیں برآمدات کیلئے معیاری طریقہ کارسے آگاہ کیا جارہاہے، اس ضمن میں 54 مینگوز پیک ہاوسز کی رجسٹریشن عمل میں لائی گئی ہے۔

About Admin

Check Also

سونیری بینک کو 1231.35 ملین روپے کا بعدازٹیکس منافع

اسلام آباد(نیوز رپورٹر )رواں کیلینڈر سال کے ابتدائی 9مہینوں میں سونیری بینک کو 231.35 ملین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: