Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / نااہل وزیر اعظم کو نااہل اکثریت نے پروانا دیا،اس قانون کیخلاف آواز اٹھائیں گے ،بابراعوان

نااہل وزیر اعظم کو نااہل اکثریت نے پروانا دیا،اس قانون کیخلاف آواز اٹھائیں گے ،بابراعوان

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ نااہل وزیر اعظم کو نااہل اکثریت نے پروانا دیا، اس قانون کیخلاف اواز اٹھائیں گے،اب عملی طور پر ن لیگ نے الیکشن کمیشن اور آئیں کو روبرو کھڑا کر دیا ہے، آنے والے دنوں میں جو جتنا بڑا کرپٹ ہو گا اسے تمغہ دیا جائے گا۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل کا دن دلچسپ اور سیاہ تھا، نا اہل وزیر کو نااہل پارلیمنٹ اور نااہل اکثریت نے پروانا دیا جسکے زریعے اسکی نااہلی ختم نہیں ہوسکتی، اب عملی طور پر ن لیگ نے الیکشن کمیشن اور آئیں کو روبرو کھڑا کر دیا ہے۔ بابر اعوان نے کہا کہ پاکستان کی بار ایسوسی ایشن اور وکلاءاس قانون کے مخالف ہیں اور اس قانون کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔بابراعوان نے کہا کہ کل سرکاری گاڑیوں میں مجرم کے تحفظ کا دن منایا گیا، پی ٹی آئی اس ترمیم کو سپریم کورٹ کے سامنے رکھے گی، پارلیمنٹ ن کی نہیں، کل وزیرداخلہ کہتے ہیں کہ ریاست کے اندر ریاست نہین چلے تو نام لے کس کو کہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ن کے منہ میں مودی کی زبان اور بی جے پی کے الفاظ ہیں، بدقسمتی سے کہنا پڑ رہا ہے، آئندہ آنے والے دنوں میں جو جتنا بڑا کرپٹ ہو گا اسے تمغہ دیا جائے گا، جیسے کل نواز شریف کو تمغہ دیا گیا۔

About Admin

Check Also

کنٹرول لائن پانڈو سیکٹر پر بھارتی فائرنگ، پاک فوج کا بھرپور جواب

ہٹیاں بالا / اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فوج نے ایک بارپھرلائن آف کنٹرول پرسیزفائرکی خلاف ورزی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: