Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / لیڈر عوام کے دلوں میں ہوتا ہے عدالتی فیصلوں سے کچھ نہیں ہوتا،شاہد خاقان عباسی

لیڈر عوام کے دلوں میں ہوتا ہے عدالتی فیصلوں سے کچھ نہیں ہوتا،شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ لیڈر عوام کے دلوں میں ہوتا ہے عدالتی فیصلوں سے کچھ نہیں ہوتا جتنے ترقیاتی کام مسلم لیگ(ن) نے کئے اتنے آمر نے8سال اور پیپلزپارٹی نے 5سال میں نہیں کئے،28جولائی کے فیصلے کے بعد بھی (ن) لیگ کو عوام کے دلوں سے نہیں نکالا جاسکا اور2018ءمیں مسلم لیگ(ن) ہی جیتے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کنونشن سنٹر میں خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ آج تاریخ ساز دن ہے ہم سب نواز شریف کو ایک دفعہ پھر صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہیں،یہاں بہت سے چہرے ہیں لیکن وہ لوگ تھوڑے ہیں جب نوازشریف پہلی مرتبہ صدر منتخب ہوئے تھے وہ آج موجود ہیں،مجھے فخر ہے میں اس وقت28سال کا تھا آج 30سال بعد بھی نوازشریف کے ساتھ ہوں،طاقت صرف جماعت کی ہوتی ہےمیں پچھلی نشستوں پر بیٹھنے والا ادنی کا رکن تھا لیکن جماعت کی طاقت سے وزیراعظم ہوں،ذوالفقارعلی بھٹو کو پھانسی دی گئی لیکن تاریخ انکو آ ج بھی نہیں بھولی،28جولائی کو ہمارے خلاف فیصلہ آیا لیکن عوام نے قبول نہیں کیا،جون کے بعد الیکشن ہوگا یقین ہے عوام نوازشریف کو ہی ووٹ دیں گے،ہم نے اگلے8مہینوں میں ان منصوبوں کو مکمل کرنا ہے جو نوازشریف نے شروع کئے ہیں ،ہمارا منشور ہے جتنے کام نواز شریف نے چار سال میں کئے اتنے 8سال میں آمریت اور 5سال میں پی پی نہیں کرسکی،یہی ملک اور یہی مسائل تھے،پورے پاکستان میں کہتا ہوں کہ کوئی ایسے تاریخی کام دکھا دے۔انہوں نے کہا کہ ٹی وی پر تنقید کرنے والے اپنے دور اقتدار کے منصوبے اور ہمارے دیکھے اگر ہمارے آج100فیصد زیادہ نہ ہوئے تو پھر بات کریں ،یہ نوازکی ترقی کا راز ہے،یقین ہے جومینڈیٹ آج ملا ہے الیکشن 2018ءمیں بھی پاکستانی عوام وہی مینڈیٹ دے گی۔انہوں نے کہا کہ لیڈر عوام کے دل میں ہوتا ہے اور عوام کی آواز ہوتی ہے ،عدالتوں کے فیصلوں سے کچھ نہیں ہوتا ہے پوری توقع کرتا ہوں کہ نوازشریف اور انکی جماعت ملک کے مسائل حل کریگی اور ہم ہمیشہ سرخرو ہوں گے

About Admin

Check Also

ayesha gulalai

عمران کی حکومت آئی تو منشیات کے اڈے کھل جائیں گے، گلالئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: