Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / قانون میں ترمیم صرف ایک شخص کے لئے کی گئی،کیونکہ لیڈر ایک ہی ہوتا ہے،شہباز شریف

قانون میں ترمیم صرف ایک شخص کے لئے کی گئی،کیونکہ لیڈر ایک ہی ہوتا ہے،شہباز شریف

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ بے شک قانون میں ترمیم صرف ایک شخص کے لئے کی گئی کیونکہ لیڈر ایک ہی ہوتا ہے مخالفین تنقید کرنے والے اس وقت کہاں تھے جب 12 اکتوبر کو ایک ڈکٹیٹر نے مارشل لاءلگایا تھا تمام قانون توڑے تھے ۔ شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف سے آپ سے درخواست ہے کہ آئندہ ہر بات میں پارٹی کے سینئر کارکنان سے مشورہ کر کے ان کے مشورے پر عمل کریں چند لوگوں کے مشورہ پر نہیں ۔ منگل کے روز مسلم لیگ کے مرکزی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ جب 12 اکتوبر 1999 کو شب خون مارا گیا تو اس وقت کوئی مخالفین نہیں بولا آج وہ تنقید کر رہے ہین کہ ایک شخص کے لئے آئین میں ترمیم کی گئی ۔ نواز شریف کو چاروں صوبوں کے عوام نے منتخب کیا ہے ۔ اعتراض کس بات کا ہے ۔ شہباز شریف نے مخالفین پر اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کچھ لوگ کلف لگے کپڑے پہن کر ٹی وی پر بیٹھ کر بھاشن دیتے ہیں وہ بے شرمی سے منہ چھپا رہے ہیں اربوں روپے عوام کے لوٹنے کے بعد باہر ملکوں میں بیٹھے ہوئے ہیں میں بلاخوف و خطر کہہ سکتا ہوں شفافیت نے نوازشریف کے گزشتہ ادوار کو مات کیا ہے ۔ عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ وہ بتائے کہ پانچ سال میں کے پی کے میں کیا کام کیا کتنی بجلی پیدا کی ۔ پنجاب مین ڈینگی آیا تو انہوں نے کہا کہ یہ ڈینگی برادران ہیں جب پشاور میں ڈینگی آیا تو خان صاحب نتھیا گلی پہنچ گئے اور وہ بیٹھ کر تماشا دیکھتے رہے ۔ عمران خان نے مجھ پر 36 ارب روپے کا الزام لگایا اس کے بعد 10 ارب رو پے رشوت کا الزام لگایا لیکن آج وہ بھاگ رہے ہین میں ان کے پیچھے پیچھے بھاگ رہا ہوں لیکن جواب نہیں دیتے۔ شہباز شریف نے بجلی کے منصوبوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں آج سستی ترین بجلی مہیا کر رہا ہے آج ملک سے اندھیر ختم ہو چکے ہیں آخر میں شہباز شریف نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگوں نے وزارت اور گاڑی کے ذریعے غلط مشورے دیئے گاڑیوں اور عہدوں کے لالچ میں آنے والوں نے غلط مشورہ دے کر پارٹی کو کمزور کیا ۔ شہباز شریف نے درخواست کرتے ہوئے نواز شریف کو کہا کہ آپ آج کے بعد ہر فیصلہ اس پارٹی میں آئے ہوئے سینئر رہنماﺅں سے مشورہ کر کے فیصلہ کریں گے ۔ قبل ازیں وزیر اعلی بلوچستان ثناءاللہ زہری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ عوام کے مینڈیٹ کا احترام کرنے والی قوموں نے ہی ترقی کی مگر یہاں 20 کروڑ عوام کے مینڈیٹ کی توہین کی جا رہی ہے ۔ نواز شریف 20 کروڑ عوام کا نمائندہ ہے ۔ مائنس ون فارمولے کو ختم کرنے کا اختیار بھی عوام کو ہونا چاہئے ۔ مائنس ون فارمولے کی بجائے عوامی مینڈیٹ کا احترام ہونا چاہئے ۔آمروں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے پر پاکستانی قوم کو داد دیتا ہوں کیونکہ عوام نے ہمیشہ آمریت کے خلاف آواز بلند کی اور آج میں بھی کہتا ہوں کہ میاں صاحب ڈٹے رہو ہم سب آپ کے ساتھ ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف آج پارٹی کے صدر کل وزیر اعظم منتخب ہوں گے اور عوام کو دوبارہ خوشحالی اور ترقی دیں گے انہوں نے کہا کہ حضرت علی ؓ کا قول ہے کہ کفر کا نظام چل سکتا ہے مگر جبر کا نہیں ہم اس جبر کے نظام کو نہیں چلنے دیں گے اور نہ ہی جبر کے سامنے جھکیں گے ۔

About Admin

Check Also

نیب نے کرپشن کیس میں شرجیل میمن کو گرفتار کرلیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی احتساب بیورو (نیب) نے کرپشن کیس میں سابق وزیراطلاعات سندھ  شرجیل انعام میمن کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: