Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / سراج الحق کا ختم نبوت سے متعلق حلف کے الفاظ کو اقرار نامے میں تبدیل کرنے کو چیلنج کرنے کا

سراج الحق کا ختم نبوت سے متعلق حلف کے الفاظ کو اقرار نامے میں تبدیل کرنے کو چیلنج کرنے کا

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) جماعت اسلامی نےانتخابی اصلاحات کےنئے بل میں ختم نبوت سے متعلق حلف کے الفاظ کو اقرارنامےمیں تبدیل کرنے کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔ سراج الحق نے الیکشن بل کوبھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امیروں کے لئے الگ ،غریبوں کے لئے الگ قانون سے بنی اسرائیل تباہ ہوئی، یہی کچھ پاکستان میں ہو رہا ہے۔ حکومتی فیصلوں سے جمہوریت کو خطرہ ہے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قادیانیوں کے لئے آئین میں ترمیم کرکے 295 سی کے خاتمے کے لیے راہ ہموار کر رہی ہے ۔ سراج الحق نے کہا کہ آئین میں اس ترمیم پر پانچ اکتوبرکو تمام دینی جماعتوں کا اجلاس منصورہ میں طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
امیرجماعت اسلامی کا کہناتھاکہ مسلم لیگ نے ایک فرد کے کۓ اپنے آئین میں ترمیم کی۔ قومی اسمبلی میں نا اہل شخص کو دوبارہ اہل قرار دیا گی ا ۔یہ تر میم آئین کے خلاف ہے ۔ ہم اس فیصلے کو نہیں مانتے۔ ہماری جمہوریت کو دھبہ لگ گیا ہے جسے دھونے کی ضرورت ہے۔
سیینٹر سراج الحق نے کہا کہ کرپشن فری پاکستان مہم ختم نہیں ہوئی ۔ پانامہ کیس میں چارسوچھتیس تمام افراد کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے۔

 

About Admin

Check Also

ayesha gulalai

عمران کی حکومت آئی تو منشیات کے اڈے کھل جائیں گے، گلالئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: