Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین /  تنبیہ کر رہا ہوں اگر حالات بدلنے کی کوشش نہ کی تو پاکستان بھی ہمیں معاف نہیں کرے گا: صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)

 تنبیہ کر رہا ہوں اگر حالات بدلنے کی کوشش نہ کی تو پاکستان بھی ہمیں معاف نہیں کرے گا: صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ انہیں بار بار سیاست سے بے دخل کرنے کی کوشش کی جاتی رہے مگر عوام نے نہیں پھر داخل کرا دیتے ہیں۔ میں آج آپ کو تنبیہ کر رہا ہوں کہ ہم نے حالات کوبدلنے کی کوشش نہ کی تو پھر پاکستان بھی ہمیں معاف نہیں کرے گا۔

حکومت وہی کرے جسے عوام ووٹ دے اور ملک کے نمائندے صرف عوام کے سامنے جوابدہ ہوں، قانونی موشگافیوں کے ذریعے عوامی مینڈیٹ کی توہین نہ کی جائے۔ اقامہ پر نااہل کرنے والے عوام کو صاف صاف بتا دیتے کہ نواز شریف نے کوئی کرپشن نہیں کی اور ایک پیسہ بھی ناجائز طریقے سے نہیں کمایا اور نا ہی سرکاری رقم میں خورد برد کی، اس پر رشوت کا کوئی کیس نہیں، پانامہ آیا تھا مگر اس میں بھی کچھ نہیں ملا، اس لئے ہمارے پاس اقامہ کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں، ہم اس پر ہی نااہل کر رہے ہیں۔ ہماری 70 سالہ تاریخ خود بول رہی ہے کہ ہمارا مسئلہ کیا ہے اور اس مسئلے نے ہمیں کس حال سے دوچار کر دیا ہے۔ یہ سمجھا رہی ہے کہ اگر ہمیں اس بے ڈھنگی چال کو بدلنا ہے تو ہمیں کیا کرنا ہو گا۔
اسلام آباد کنونشن سنٹر میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ”مجھے سیاست سے بے دخل کرنے کی بار بار کوش ہوتی رہی۔ خواجہ سعد رفیق نے یہ بات کہی تھی تو میں سوچ رہا تھا کہ میں بھی کیسا آدمی ہوں، میں بھی کیا چیز ہوں، کہ مجھے بار بار بے دخل کرنے کی کوشش کی جاتی رہی اور آپ بار بار مجھے داخل کراتے رہے۔ آج بھی اللہ کے فضل و کرم سے آپ مجھے پھر داخل کر رہے ہیں ۔ آج لگتا ہے کہ یہ شیروں کی اور شعری کی محفل ہے، شہباز شریف نے آپ کو بڑے اچھے شعر سنائے پھر خواجہ سعد رفیق سے بھی نہ رہا گیا اور انہوں نے جوابی شعرہ سنا دیا، مجھے بھی ایک شعر یاد آ گیا ہے ۔

About Admin

Check Also

نیب نے کرپشن کیس میں شرجیل میمن کو گرفتار کرلیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی احتساب بیورو (نیب) نے کرپشن کیس میں سابق وزیراطلاعات سندھ  شرجیل انعام میمن کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: