Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / دلچسپ و عجیب / انگلیوں کے درمیان فاصلہ کس چیزکی علامت ہے؟

انگلیوں کے درمیان فاصلہ کس چیزکی علامت ہے؟

انسانی جسم کی ساخت بہت سی وجوہ کی بنا پر ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہوتی ہے۔ اکثر اوقات ہمیں معلوم ہی نہیں ہو پاتا کہ قدرت نے ہمیں شکل و صورت کے علاوہ اور بھی بہت سی چیزوں میں ایک دوسرے سے بالکل مختلف بنایا ہے اور یہی انفرادیت ہر انسان کو ایک دوسرے سے ممتاز بناتی ہے۔

مثلاً انسانی ہاتھ کو ہی لے لیجئے؛ ایک ہتھیلی اور پانچ انگلیوں پر مشتمل ہاتھ ظاہری طور پر دِکھنے میں ایک جیسے ہی لگتے ہیں لیکن غور کیا جائے تو ہمارے ہاتھ ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہیں۔ جیسے کہ ہر انسان کے ہاتھوں کی انگلیاں مختلف ہوتی ہیں، کسی میں انگلیوں کا درمیانی فاصلہ بہت زیادہ ہوتا ہے اور کسی کے درمیان نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے۔ ہاتھوں کا یہ الگ انداز ہماری شخصیت کو ظاہر کرتا ہے۔

اگر کسی شخص کی انگلیوں کے درمیان فاصلہ زیادہ ہے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ شخص زندگی کو ہلکے پھلکے انداز میں گزارنا پسند کرتا ہے، تاہم اس کا مطلب یہ نہیں کہ یہ شخص زندگی کو سنجیدگی سے نہیں لیتا بلکہ بعض معاملات میں ایسے افراد بہت عقلمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی توانائی کو ضائع نہیں کرتے۔ ایسے افراد اپنے احساسات چھپائے رکھنے کے بجائے انہیں سب کے سامنے ظاہر کردیتے ہیں۔ بظاہر ایسے لوگ منہ پھٹ ہوتے ہیں لیکن درحقیقت یہ صاف دل والے ہوتے ہیں اس لیے ان کے دوست بھی زیادہ ہوتے ہیں اور یہ خود بھی دوستانہ ماحول میں زندگی گزارنا پسند کرتے ہیں۔

اگر کسی شخص کی انگلیوں کے درمیان فاصلہ کم ہے تو اس کا مطلب ہے کہ ایسا شخص اپنی بات دوسروں سے کہنے میں ہچکچاتا نہیں ہے لیکن اپنے آپ کو مکمل طور پر دوسروں پر ظاہر بھی نہیں کرتا۔ ایسے شخص کی زندگی خود اسی کے ارد گرد گھومتی رہتی ہے، ایسے افراد اپنی زندگی کو متوازن انداز میں گزارنا پسند کرتے ہیں اور کبھی کبھی دوسروں کے سامنے ہنسی مذاق بھی کرلیتے ہیں۔

انگلیوں کے درمیان فاصلہ بالکل بھی نہ ہونا

ایسے افراد جن کی انگلیوں کے درمیان فاصلہ بالکل بھی نہیں ہوتا، اس کا مطلب ہے کہ ایسے لوگ دوسروں سے ملنے جلنے میں بڑی احتیاط برتتے ہیں اور خود میں گم رہنا زیادہ پسند کرتے ہیں، جب کہ ایسے افراد دوسروں پر جلدی بھروسہ بھی نہیں کرتے۔ تاہم ایسے لوگ نرم مزاج اور دوسروں کی عزت کرنے والے ہوتے ہیں جب کہ یہ لوگ دوسروں کی باتیں زیادہ توجہ کے ساتھ سنتے ہیں۔

انگلیوں کا آپس میں جڑجانا

اکثر افراد اپنے ہاتھ کی شہادت اور درمیانی انگلی، تیسری اور چھوٹی انگلی کو بہت آسانی کے ساتھ آپس میں جوڑ لیتے ہیں جب کہ کچھ افراد کوشش کے باوجود ایسا نہیں کرپاتے، تاہم وہ لوگ جو انگلیوں کو آپس میں جوڑ لیتے ہیں ایسے لوگوں میں قائدانہ صلاحیتیں پائی جاتی ہیں اور یہ لوگ اپنے ہدف کو پانے کےلیے ہر حد سے گزر جاتے ہیں اور اپنے اہداف حاصل کرکے ہی چین سے بیٹھتے ہیں۔

About Admin

Check Also

مسلسل 100 سال سے آگ اگلنے والی بھارتی کان

نئی دہلی: بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ کے ضلعے دھنباد میں واقع جھاڑیا کا شمار ملک میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: