Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / کھیل کود / اب تک شعیب ملک کو صرف چائے بنا کر پلائی ہے، ثانیہ مرزا

اب تک شعیب ملک کو صرف چائے بنا کر پلائی ہے، ثانیہ مرزا

حیدر آباد (سپورٹس ڈیسک)مشہور انڈین ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ اگر وہ ٹینس کھلاڑی نہیں ہوتیں تو ڈاکٹر ہوتی لیکن وہ جب کھیلنا چھوڑ دیں گی تو انٹرئیر ڈیزائنر بننا پسند کریں گی۔ ایک بھارتی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ شعیب ملک کے ساتھ ان کا رشتہ باہمی احترام پر مبنی ہے، جس سے تعلقات جاری ہیں۔تاہم ہم جیسی شخصیتوں کے لئے بھی عام لوگوں کی طرح ہی مسائل ہوتے ہیں۔ ہر جوڑے کی زندگی میں اتار چڑھا ہوتا ہے۔ ثانیہ مرزا نے کہا کہ اگر آپ ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں تو یہ ہی کسی رشتے میں سب سے بہتر چیز ہوتی ہے۔کھانا بنانے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ثانیہ مرزا نے بتایا کہ انھیں بالکل بھی کھانا بنانا نہیں آتا، البتہ کھانے سے محبت بہت ہے۔اس بات سے سب سے زیادہ شکایت ان کے شوہر شعیب ملک کو ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شادی کے 7 سال میں شوہر کے لئے اب تک وہ صرف چائے ہی بنا پائی ہیں۔اس سوال پر کہ ان کی زندگی پر اگر فلم بنائی جاتی ہے تو کیا وہ اس کا حصہ بننا پسند کریں گی کا جواب دیتے ہوئے ثانیہ نے کہا کہ مجھے ایسا نہیں لگتا، میں کیمرہ فرینڈلی نہیں ہوں۔ انٹرویوز دینے میں بہتر محسوس کرتی ہوں۔ اداکاری میرے لئے کچھ مشکل ہو گی۔

About Admin

Check Also

شادی کی مبارکباد دینے پر ویرات انوشکا کا شاہد آفریدی کو دلچسپ جواب

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)اداکارہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی پر دیگر خیر خواہوں کی طرح …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: