Home / دلچسپ و عجیب / 39 بیویوں اور 94 بچوں پر مشتمل دنیا کا سب سے بڑا خاندان

39 بیویوں اور 94 بچوں پر مشتمل دنیا کا سب سے بڑا خاندان

نئی دلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی شہر میزورام میں رہائش پذیر زیونا کی 39 بیویاں اور 94 بچے ہیں اور یہ دنیا کا سب سے بڑا خاندان ہے۔

دنیا کا سب سے بڑا خاندان بھارت میں مقیم مزے سے اپنی زندگی گزار رہا ہے اور خاندان کے تمام افراد مل جل کر ایک بڑے گھر میں رہتے ہیں۔

خاندان کے سربراہ ذیونا کا کہنا ہے کہ ان کی تمام بیویاں شادی کی پیشکش خود لے کر ان کے پاس آئیں جسے زیونا رد نہیں کرسکے اور یوں ان کا خاندان بڑھتا گیا۔

زیونا کے گھر کی خواتین گھر کے کام مل جل کر کرتی ہیں ، کھانا بناتی ہیں اور صفائی ستھرائی کے علاوہ گھر کے چھوٹے بچوں کو بھی سنبھالتی ہیں۔

جب کہ گھر کے مرد حضرات لکڑی کا فرنیچر تیار کر کے فروخت کرتے ہیں جس کی وجہ سے زیونا کےخاندان کی گزار اوقات ہوتی ہے۔

About Admin

Check Also

چینی فنکار نے انسانی مجسمہ نما کیک بناکر دنیا کو حیران کردیا

برمنگھم: آپ نے کارٹون والے کیک سے لے کر کئی اشیا میں ڈھلے کیک دیکھے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: