Home / پاکستان / کوئی بیک ڈور سے حکومتی رٹ کے خلاف آرڈر نہیں دے سکتا ، مریم اورنگزیب  

کوئی بیک ڈور سے حکومتی رٹ کے خلاف آرڈر نہیں دے سکتا ، مریم اورنگزیب  

اسلام آباد(نیوز رپورٹر) وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کوئی بیک ڈور سے حکومتی رٹ کے خلاف آرڈر نہیں دے سکتا ، بات اب حکومت کی رٹ کی ہے،اس طرح کا طریقہ کار چلتا رہا تو ملک میں نتائج خطرناک ہوں گے،پانامہ کیس کی کاروائی کے دوران سوالات اٹھتے رہے۔ پیر کو مریم اورنگزیب نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پورے پاناما کیس کی کاروائی کے دوران سوالات اٹھتے رہے ہیں،ایسا کیا تھا جوبند دروازے کے اندر ہورہا تھااور میڈیا کو بھی اجازت نہیں تھی، اسی طرح کا طریقہ کار چلتا رہا توملک میں نتائج خطرناک ہوسکتے ہیںِ،سپریم کورٹ کی سماعت کو ٹرائل میں تبدیل کیا گیا،کوئی بیک ڈور سے حکومتی رٹ کے خلاف آرڈر نہیں دے سکتا،بات اب حکومت کی رٹ کی ہے، وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ تفتیش کرکے رپورٹ منظر عام پر لائیں گے۔

About Admin

Check Also

supremecourt

نااہل شخص کی پارٹی صدارت پرسماعت آج ہوگی

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں انتخابی اصلاحات ایکٹ 2017 کیخلاف دائر آئینی درخواستوں کی سماعت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: