Home / بین الاقوامی / کانگو: فوجی طیارہ گر کر تباہ ،12 افراد جاں بحق

کانگو: فوجی طیارہ گر کر تباہ ،12 افراد جاں بحق

کنہاسا (فارن ڈیسک)ڈیموکریٹک ریپبلک کانگو کے حکام کے مطابق دارالخلافہ کنہاسا کے قریب آرمی کا کارگو طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ائیر پورٹ حکام نے اپنی شناخت ظاہر نہ کی درخواست پر بتایا کہ طیارے نے کنہاسا کے ایک ائیر پورٹ سے اڑان بھری تھی جو اڑان بھرنے کے فوری بعد ہی حادثے کا شکار ہوگیا۔سرکاری ٹی وی کے مطابق واقعے کے بعد کانگو کے وزیرِ ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ کارگو طیارے میں تقریبا 12 افراد سوار تھے جن میں سے کوئی بھی نہ بچ سکا۔انہوں نے کہا کہ واقعے کی انکوائری کا عمل جاری ہے تاکہ معلوم کیا جاسکے کہ طیارے کو حادثہ کیسے پیش آیا۔حادثے کے فوری بعد جائے وقوعہ کے اطراف بیریئر لگا دیئے گئے جبکہ علاقے کو سیل کردیا گیا۔کانگو آرمی کے ذرائع نے نام نہ بتانے کی درخواست پر بتایا کہ روسی ساختہ کارگو طیارے میں 2 گاڑیاں اور ہتھیاروں کی ترسیل کی جارہی تھی جس میں تقریبا 20 سے 30 افراد سوار تھے، جن میں طیارے کے اسٹاف سمیت آرمی کے اہلکار بھی موجود تھے۔تاہم انہوں نے دیگر افراد کے زندہ بچ جانے یا ہلاک ہونے کے حوالے سے معلومات فراہم نہیں کیں۔

About Admin

Check Also

کرد ملیشیا امریکی حمایت سے بھی ترکی کو شکست نہیں دے سکتی، رجب طیب اردگان

انقرہ: ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ کرد ملیشیا امریکی حمایت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: