Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / کھیل کود / پہلا ٹیسٹ ،سری لنکا نے پاکستان کو 21رنز سے شکست دیدی

پہلا ٹیسٹ ،سری لنکا نے پاکستان کو 21رنز سے شکست دیدی

ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) ابوظہبی ٹیسٹ میں سری لنکا کی جانب سے دوسری اننگز میں136 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 114رنز بنا کر پولین لوٹ گئی تاہم میچ میں انتہائی حیران کن موڑ اس وقت آیا جب پاکستان کا دسواں کھلاڑی111رنز پر آوٹ ہوا تو ایمپائر کی جانب سے نوبال دے دی گئی لیکن پاکستان اس موقعے کو بھی سنبھال نہیں سکا ۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔بیت اللہ میں کرین حادثے کا معاملہ، 2 سال بعد فیصلہ سنادیا گیا
پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو 4 کے سکور پر پہلے نقصان کا سامنا کرنا پڑا جب سمیع اسلم 2 رنز بنا کر آﺅ ٹ ہو گئے ،اس کے بعد کوئی کھلاڑی وکٹ پر نہ ٹھہر سکا اور 7 سکور کے مجموعی سکور پر اظہر علی پویلین لوٹ گئے،نئے آنے والے بلے باز شان مسعود بھی 7 رنز بنا کر 16 کے سکور پر آﺅٹ گئے۔اس کے بعد بابر اعظم 3 اور اسد شفیق 20 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئے ۔حارث سہیل 34رنز کے ساتھ سرفہرست رہے ۔
قبل ازیں محمد عباس نے 18 رنز کیساتھ وکٹ پر موجود کوشل مینڈس کو پویلین کا راستہ دکھایا، نائٹ واچ مین سرنگا لکمل 13 رنز بنانے کے بعد پیسر کا دوسرا شکار بنے۔ یاسر شاہ نے مہمان ٹیم کے بلے بازوں کو تگنی کا ناچ نچایا، لیگ سپنر نے 2 لگاتار گیندوں پر دل روان پریرا اور رنگنا ہیراتھ کو آئوٹ کیا۔

وکٹ کیپر نروشن ڈکویلا نےایک اینڈ سے بھرپور مزاحمت کی اور 40 رنز کی اننگز کھیلی۔ سری لنکا کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 138 رنز بنا کر آوٹ ہوئی۔ یاسر شاہ نے دوسری اننگز میں 5 اور میچ میں 8 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلی اننگ میں 419رنز بنائے تھے جس کے جواب میں پاکستان نے اچھی بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 422رنز کی اننگ کھیلی اور 3رنز کی برتری حاصل کی ۔جس کے بعد سری لنکا نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو یاسر شاہ قہر بن کر برسے اور پانچ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا اور یو ں سری لنکا کی پوری ٹیم ہی 138پر آوٹ ہو گئی ۔

About Admin

Check Also

darrel

پاکستان مخالف سابق امپائر ڈیرل ہیئر چور نکلے

سڈنی(مانیٹرنگ ڈیسک)آسٹریلوی عدالت نے سابق متنازع امپائر ڈیرل ہیئر کی چوری کے مقدمے میں ضمانت منظور کرلی۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: