Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / نوبل امن انعام کے لئے پوپ فرانسس، انجیلا مرکل سمیت کئی متوقع نام سامنے آگئے

نوبل امن انعام کے لئے پوپ فرانسس، انجیلا مرکل سمیت کئی متوقع نام سامنے آگئے

لند ن(فارون ڈیسک)پوپ فرانسس، جرمن چانسلر، ایڈورڈ اسنوڈن اور وائٹ ہیلمٹ سمیت متعدد شخصیات اور ادارے رواں سال کے نوبل امن انعام کے متوقع امیدوار ہوسکتے ہیں۔دنیا بھر میں امن کے لیے کاوشیں اور قربانیاں دینے والوں کو ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے نوبل امن انعام کے اعزاز سے نوازا جاتا ہے۔رواں سال بھی نوبل امن انعام کے فاتح کا اعلان 6 اکتوبر کو کیا جائےگا جس کے لئے متوقع امیدواروں کی لمبی فہرست سامنے آئی ہے۔متوقع امیدواروں میں مذہبی پیشوا پوپ فرانسس، جرمن چانسلر انجیلا مرکل، سری لنکن صدر میتھری پالا سری سینا اور امریکی سی آئی اے کے سابق کنٹریکٹر ایڈورڈ اسنوڈن سمیت کئی نام سامنے آئے ہیں۔نوبل کے امن انعام کے لئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف آواز اٹھانے والی تنظیم (ACLU)، شام میں ریسکیو کارروائیوں میں شریک وائٹ ہیلمٹ اور ایران نیو کلیئر ڈیل کے لیے کام کرنے والی ٹیم بھی شامل ہے۔

About Admin

Check Also

مزاحمتی قیادت اور کارکنوں کی گرفتاریوں سے تحریک دب نہیں سکتی ، میرواعظ

سرینگر(فارن ڈیسک) حریت کانفرنس”ع“ گروپ کے چیئرمین میرواعظ ڈاکٹر مولوی عمر فاروق نے حکمرانوں کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: