Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / عمران خان نے آج کا سب سے بڑا اعلان کر دیا

عمران خان نے آج کا سب سے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ بنی گالہ کیس میں ساڑھے چھ لاکھ ڈالرز کی منی ٹریل تھی جس میں سے ساڑھے پانچ لاکھ ڈالر کی منی ٹریل دے چکا ہوں اور آج جمائمہ نے بقیہ منی ٹریل اور بند ہو جانے والے بینک کی ٹرانزیکشن بھی مجھے بھیج دی ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا سپریم کورٹ نے کہا کہ منی ٹریل بتائیں۔ اس سارے معاملے میں ساڑھے چھ لاکھ ڈالرز کی منی ٹریل تھی جس میں سے ساڑھے پانچ ڈالرز کی منی ٹریل دے چکا ہوں اور یہ بھی بتا چکا ہوں کہ بینک اکاﺅنٹس سے پیسہ کیسے آیا۔ جس ایک لاکھ ڈالر پر شک کیا جا رہا ہے وہ بھی جائمہ کے بینک سے آیا، صرف اس پر نام ہی نہیں لکھا ہوا۔ یہ ساری چیزیں حنیف عباسی کی پٹیشن سے آگے کی ہیں جو سپریم کورٹ نے طلب کیں۔
ساڑھے پانچ لاکھ ڈالرز کی منی ٹریل جمع کرانے پر سپریم کورٹ نے کہا کہ یہ ثبوت دیں کہ آپ نے لندن کا فلیٹ 2003ءمیں بیچا تو آپ کے اکاﺅنٹ سے جانے والے پانچ لاکھ ساٹھ ہزار پاﺅنڈ واقعی میں جمائمہ کے اکاﺅنٹ میں گئے تھے۔ یہ ٹرازیکشن 14 سال پہلے ہوئی تھی اور میری طلاق کو 13 سال ہو چکے ہیں جبکہ جس بینک کے ذریعے پیسے بھیجے گئے وہ بھی چھ سال پہلے بند ہو گیا۔ وہ میں یا جمائمہ کیسے ڈھونڈتی، مگر جو حق سچ پر ہوتا ہے، اللہ بھی اس کی مدد کرتا ہے۔

ساڑھے پانچ لاکھ پاﺅنڈ جمائمہ کے اکاﺅنٹ میں آئے یا نہیں، جمائمہ نے آج صبح وہ سٹیٹمنٹ بھی مجھے بھیج دی ہے۔ میں ایک کرکٹر تھا اور میں نے ساری منی ٹریل دیدی ہے، یہ جو آج جی ٹی روڈ پر ”مجھے کیوں نکالا“ کر رہے ہیں، انہوں نے اب تک ایک روپے کی منی ٹریل نہیں دی اور 30 ہزار کروڑ روپے سے متعلق ایک چیز نہیں بتا رہے۔

About Admin

Check Also

ayesha gulalai

عمران کی حکومت آئی تو منشیات کے اڈے کھل جائیں گے، گلالئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: