Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / عدالت میں داخلے کی اجازت نہ دینا اوپن ٹرائل نہیں ہائی جیک ٹرائل ہے ،پرویز رشید

عدالت میں داخلے کی اجازت نہ دینا اوپن ٹرائل نہیں ہائی جیک ٹرائل ہے ،پرویز رشید

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ آئین پرعمل کراناسپریم کورٹ کاکام ہے،ایک مجرم بھاگ گیااورایک مظلوم عدالت میں پیش ہوا ہے،جوڈیشل کمپلیکس کے باہر صحافی کے سوال کہ پرویز مشرف کے بھاگنے میں چودھری نثار کا ہاتھ ہے؟ پرسینیٹر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ چودھری نثار ہماری مدد نہیں کرسکے ان کی کیا مدد کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بدقسمتی رہی ہے کہ اقتدار کسی اور کے پاس ہوتا ہے اوراختیار کوئی اوراستعمال کرتا ہے ،جوڈیشل کمپلیکس میں داخلے کی اجازت نہ دینا اوپن ٹرائل نہیں ہائی جیک ٹرائل ہے ،ہائی جیک کس نے کیا یہ سپریم کورٹ بتائے گی ،سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ جمہوریت کیلئے ہم نے اپنی کوشش کی،آج ہم اس کی قیمت ادا کررہے ہیں۔

About Admin

Check Also

siraj ulhaq

جب تک ایک مسلمان بھی زندہ ہے القدس اسرائیلی دارالحکومت نہیں بن سکتا، سراج الحق

کراچی: امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ جب تک ایک مسلمان بھی زندہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: