Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / شفاف سیٹ اپ نہ بنا تو الیکشن ہوتا نہیں دیکھ رہا، فوج اور عدلیہ الیکشن کمیشن بنائیں’شیخ رشید

شفاف سیٹ اپ نہ بنا تو الیکشن ہوتا نہیں دیکھ رہا، فوج اور عدلیہ الیکشن کمیشن بنائیں’شیخ رشید

‘اسلام آباد(نیوز رپورٹر) عوامی مسلم لیگ کے صدر شیخ رشید احمد نے کہا کہ آئینی ترامیم کر کے حکومت خود جمہوریت کے خیموں کو آگ لگانے جا رہی ہے۔ سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی سپریم کورٹ سے نااہلی کے بعد الیکشن کمیشن نے انکی پارٹی صدارت بھی معطل کر دی تھی لیکن حکمران جماعت نے پہلے قومی اسمبلی سے اور پھر ایک ووٹ کی برتری سے سینیٹ سے انتخابی اصلاحات بل 2017ئ میں ترامیم منظور کروا لی تھیں۔ ان کے مطابق، ترمیم کے بعد ایک نااہل شخص بھی سیاسی پارٹی کا صدر بن سکتا ہے اور نااہلی کی مدت بھی 5 سال کی گئی ہے، ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومت ایسا نہیں کروا پائے گی اور پیپلز پارٹی بھی ان ترامیم میں حکومت کا ساتھ دینے سے پہلے 101 مرتبہ سوچے گی کیونکہ پارلیمان صرف ایک شخص کو بچانے کے لئے نہیں ہوتی، یہی نہیں بلکہ پارلیمانی کمیٹی برائے احتساب کے اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ حکمران جماعت آئین میں مزید ترامیم کرنا چاہ رہی ہے جن میں الیکشن کمیشن کے قوانین اور نیب ایکٹ میں تبدیلیاں کی جائیں گی جن کے ذریعے فوج اور عدلیہ کو نیب کے دائرہ اختیار میں لایا جائے گا۔ شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ فوج کے اختیارات، ترقیوں اور بجٹ کے حوالے سے بہت سی آئینی ترامیم حکومت کے منصوبے میں شامل ہیں۔ کمیٹی کا اگلا اجلاس 4 اکتوبر کو ہو گا۔شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف کا ایجنڈا یہ ہے کہ اگر وہ نہیں تو کچھ نہیں چل سکتا، میاں صاحب خود تو سیاست سے باہر ہو چکے ہیں اب شاید وہ سسٹم کو بھی لے ڈوبیں۔ شیخ رشید نے باقی آئینی اداروں پر عدمِ اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں فوج اور عدلیہ دو ہی تو ادارے ہیں اور اس ملک کی فوج کے خلاف جنگ کی جا رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آصف زرداری کو میں سیاسی آدمی نہیں سمجھتا لیکن موجودہ حالات میں وہ اتنے بے وقوف نہیں ہیں کہ نواز شریف کا ساتھ دیں، وہ کبھی بھی نہیں کہیں گے کہ آ بیل مجھے مار۔شیخ رشید نے الیکشن 2018ئ کے لئے اس بات کا مطالبہ بھی کر ڈالا کہ فوج اور عدلیہ الیکشن کمیشن کی تشکیل کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر عبوری سیٹ اپ صاف شفاف نہ بنا تو وہ اگلے انتخابات ہوتے نہیں دیکھ رہے۔ شیخ رشید نے خبردار کیا کہ اگر اگلے الیکشن صاف شفاف نہ ہوئے تو سسٹم بدلنے جا رہا ہے۔شیخ رشید کے مطابق، تحریکِ انصاف این اے 120 میں بہتر الیکشن لڑ سکتی تھی لیکن اب خیبر پختونخوا میں 2018ء میں اچھا الیکشن لڑے گی۔ شیخ رشید نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کے معاملے میں شاہ محمود قریشی کو خورشید شاہ سے ملاقات کرنے کا مشورہ بھی دے

About Admin

Check Also

siraj ulhaq

جب تک ایک مسلمان بھی زندہ ہے القدس اسرائیلی دارالحکومت نہیں بن سکتا، سراج الحق

کراچی: امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ جب تک ایک مسلمان بھی زندہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: