Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / صعنت و تجارت / ستمبر میں کسٹم ڈیوٹی ،ٹیکسوں کی مد میں 28ارب88کروڑ حاصل

ستمبر میں کسٹم ڈیوٹی ،ٹیکسوں کی مد میں 28ارب88کروڑ حاصل

کراچی (آن لائن)کسٹمز کلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ کراچی نے رواں مالی سال2017-18کے تیسرے ماہ، ستمبر کے دوران کسٹم ڈیوٹی اور ٹیکسوں کی مد میں مجموعی طور پر 28ارب88کروڑ40روپے حاصل کئے ہیں۔ذرائع کے مطابق اپریزمنٹ ایسٹ کراچی نے کسٹمز ڈیوٹیز کی مد میں 9ارب25کروڑ60لاکھ روپے ، سیلز ٹیکس میں 8 ارب 32کروڑ40لاکھ روپے ، انکم ٹیکس میں2ارب85کروڑ 40لاکھ روپے اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں ساڑھے 84لاکھ روپے وصول کئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ کسٹمز کلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ کراچی نے ماہ اگست 2017 کے دوران مجموعی طور پر 21ارب55کروڑ 60لاکھ روپے ٹیکس آمدنی حاصل کی تھی جس میں سے کسٹمز ڈیوٹیز کی مد میں 8ارب 4کروڑ60لاکھ روپے ، سیلز ٹیکس میں 9 ارب 14 کروڑ50لاکھ روپے ، انکم ٹیکس میں 4ارب 22کروڑ40لاکھ روپے اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں10کروڑ 20لاکھ روپے وصول کئے تھے۔

About Admin

Check Also

کاروباری ہفتے کا اختتام: اسٹاک ایکسچینج انڈیکس 19 ماہ کی کم ترین سطح پر بند

کراچی(بیورورپورٹ)سیاسی عدم استحکام کے باعث کاروباری ہفتے اختتام پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا انڈیکس 19 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: