Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / سب سے بڑی خبر آگئی، امریکہ نے اپنا سب سے خطرناک ایٹمی ہتھیار ایشیاءپہنچادیا، تیسری جنگ عظم کی تیاری مکمل کرلی، اب کسی بھی وقت۔۔۔

سب سے بڑی خبر آگئی، امریکہ نے اپنا سب سے خطرناک ایٹمی ہتھیار ایشیاءپہنچادیا، تیسری جنگ عظم کی تیاری مکمل کرلی، اب کسی بھی وقت۔۔۔

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) تمام تر دھمکیوں کے باوجود شمالی کوریا ایٹمی تجربات جاری رکھے ہوئے ہے جس پر امریکہ جھنجھلاہٹ کا شکار ہو گیا ہے اور گزشتہ دنوں ڈونلڈٹرمپ نے کہہ دیا ہے کہ شمالی کوریا کے مسئلے کا کوئی پرامن حل باقی نہیں رہا، اب صرف جنگ کا آپشن موجود ہے۔ اب ڈونلڈٹرمپ نے ایک ایسا کام کر دیا ہے جس سے دنیا کویقین ہو گیا ہے کہ ڈونلڈٹرمپ واقعی شمالی کوریا کے خلاف جنگ کی تیاری کر چکے ہیں اور دنیا پر تیسری عالمی جنگ مسلط ہونے جا رہی ہے۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈٹرمپ نے اپنا خطرناک ترین ہتھیارایٹمی بحری جہاز یو ایس ایس رونالڈ ریگن کورین خطے میں بھیجنے کا حکم دے دیا ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ چند روز میں یہ جنگی بیڑا کوریا پہنچ جائے گا۔

جنوبی کوریا کی طرف سے اس بحری بیڑے کے کورین خطے میں آنے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ کورین نیوی حکام کا کہنا ہے کہ ”ہم یو ایس ایس رونالڈ ریگن کو خطے میں تعینات کرنے کے لیے امریکی حکام سے مشاورت کر رہے ہیں اور اسے یہاں لانے کا فیصلہ ہو چکا ہے۔یہ نیوکلیئر پاورڈ بحری بیڑا15اکتوبر تک مشرقی سمندر میں پہنچ جائے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل امریکہ نے ایک ایئرکرافٹ کیریئر یو ایس ایس کارل ونسن کورین پانیوں میں بھیجا تھا جس پر امریکہ اور شمالی کوریا کی جنگ ہوتے ہوتے رہ گئی تھی۔ شمالی کوریا نے یو ایس ایس کارل ونسن کو میزائل سے اڑا دینے کی دھمکی دی تھی تاہم امریکہ نے کورین پانیوں میں پہنچنے سے پہلے ہی اس بیڑے کا رخ عرب خطے کی طرف موڑ دیا اور اسے خلیج فارس میں بھیج دیا تھا۔

About Admin

Check Also

leopard

بھارت میں تیندوے نے کھیتوں میں گھس کر بچے کو مارڈالا

اتر پردیش(مانیٹرنگ ڈیسک)ریاست اتر پردیش کے گاؤں میں تیندوے نے 10 سالہ بچے پر حملہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: