Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / صعنت و تجارت / زیورات کی ملکی برآمدات میں 62 فیصد کمی

زیورات کی ملکی برآمدات میں 62 فیصد کمی

کراچی (بیورو رپورٹ)رواں مالی سال 2017-18کے ابتدائی دو ماہ میں جولائی اور اگست کے دوران زیورات کی ملکی برآمدات میں 62فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے اور اس دوران زیورات کی برآمدات میں 5لاکھ 98ہزار ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ کے دوران زیورات کی برآمدات سے مجموعی طور 0.967ملین ڈالر کا زر مبادلہ کمایا گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران برآمدات کا حجم 1.565 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔پی بی ایس کے مطابق اگست 2017 کے دوران زیورات کی قومی برآمدات میں 71.18 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور اس دوران برآمدات میں 0.751ملین ڈالر کی کمی سے برآمدات کا حجم 3لاکھ 4ہزار ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ اگست 2016 کے دوران برآمدات کا حجم 1.055ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

About Admin

Check Also

سونیری بینک کو 1231.35 ملین روپے کا بعدازٹیکس منافع

اسلام آباد(نیوز رپورٹر )رواں کیلینڈر سال کے ابتدائی 9مہینوں میں سونیری بینک کو 231.35 ملین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: