Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / بطور وزیر داخلہ تمام ماتحت ادارے میرے سامنے جوابدہ تھے: چوہدری نثار

بطور وزیر داخلہ تمام ماتحت ادارے میرے سامنے جوابدہ تھے: چوہدری نثار

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ جب وہ وزیر داخلہ تھے تو تمام ماتحت ادارے ان کے سامنے جوابدہ تھے، ان کے اختیارات سے متعلق بیان درست نہیں ہے۔
ترجمان کے مطابق رانا ثنا اللہ خان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ چوہدری نثار کے اختیارات سے متعلق کسی کے خود ساختہ بیان کی ضرورت نہیں ہے ، جب وہ وزیر داخلہ تھے تو تمام ماتحت ادارے ان کے سامنے جواب دہ تھے ان کے دور میں کسی ذیلی ادارے نے اختیار سے تجاوز نہیں کیا، ان کی عملداری سے متعلق بیان درست نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آج عام آدمی کو بھی سمجھ آگئی کہ ریاست کے اندر ریاست کیا ہوتی ہے: رانا ثنا اللہ
واضح رہے کہ رانا ثنا اللہ خان نے وزیر داخلہ احسن اقبال کو احتساب عدالت میں داخلے سے روکے جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ریاست کے اندر ریاست کا تصور عام آدمی پر واضح ہونا چاہیے، چوہدری نثار علی خان کا بھی اختیار احسن اقبال سے زیادہ نہیں تھا۔

About Admin

Check Also

ayesha gulalai

عمران کی حکومت آئی تو منشیات کے اڈے کھل جائیں گے، گلالئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: