Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / اسپین سے آزادی کیلئے کاتالونیا میں ریفرنڈم، پولیس فائرنگ سے 465افراد زخمی

اسپین سے آزادی کیلئے کاتالونیا میں ریفرنڈم، پولیس فائرنگ سے 465افراد زخمی

بارسلونا(فارون ڈیسک) اسپین کے خودمختار علاقے کاتالونیا میں آزادی کے لیے ریفرنڈم منعقد ہورہا ہے۔غیرملکی خبر رساں اداروں کے مطابق اسپین کی مرکزی حکومت کی سخت مخالفت کے باوجود کاتالونیا میں آزادی کے لیے استصواب رائے کا آغاز ہوچکا ہے جب کہ علاقے میں سخت کشیدگی پائی جاتی ہے۔ کاتالونیا کی حکومت کا دعویٰ ہے کہ اسپین کی پولیس کی فائرنگ کے نتیجے میں اب تک 465افراد زخمی ہوگئے ہیں۔پولنگ اسٹیشنوں پر سیکڑوں ووٹرز کی لمبی لمبی قطاریں لگی ہیں جو اسپین سے آزادی کے لیے پرعزم ہیں۔اسپین کی مرکزی حکومت اور سپریم کورٹ نے اس ریفرنڈم کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کاتالونیا کی آزادی کو طاقت سے روکنے اور ریفرنڈم کے نتائج کو تسلیم نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مرکزی حکومت نے ریفرنڈم کو روکنے کے لیے ہزاروں سیکورٹی اہلکار تعینات کردیے ہیں جب کہ پولیس نے لاکھوں بیلٹ پیپرز ضبط، حریت پسندوں رہنماو¿ں کو گرفتار اور ریفرنڈم کی حمایت کرنے والی ویب سائٹس کو بند کردیا ہے۔سیکیورٹی فورسز نے 23 ہزار اسکولوں میں بنے ہوئے پولنگ اسٹیشنز کو سیل کردیا ہے جب کہ کاتالونیا کی مقامی حکومت کے دفاتر پر بھی قبضہ کرلیا گیا ہے۔پولیس سے کہا گیا ہے کہ وہ ریفرینڈم کے لیے اسکولوں کے استعمال کو روکیں اور حریت پسند کارکنان کو وہاں سے نکالیں۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق پولیس کو ریفرنڈم رکوانے کے لیے کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے۔تاہم کاتالونیا کے حریت پسند عوام ہر قیمت پر آزادی کے حصول کا عزم کرتے ہوئے رات گئے ہی تقریبا 160 اسکولوں میں گھس کر بیٹھ گئے جنہیں پولنگ اسٹیشنز کا درجہ دیا گیا ہے اور صبح ہوتے ہی انہوں نے ووٹ ڈالنے شروع کردیے ہیں۔عوام کا کہنا ہے کہ انہیں اس بات کا فیصلہ کرنے کا بنیادی حق حاصل ہے کہ وہ اسپین کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں یا نہیں۔ کاتالونیا میں آزادی ریفرنڈم کی اختتامی ریلی بھی نکالی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔کاتالونیا کے صدر کارلس پوجڈیمونٹ نے کہا کہ حالات انتہائی تناو¿ کا شکار ہو چکے ہیں اور یہ حالات ان کے خواب کو حقیقت کا رنگ دینے والے ہیں جب کہ مرکزی حکومت طاقت کے استعمال کے باوجود کاتالونیا اور اس کے عوام کو آزادی حاصل کرنے سے نہیں روک سکتی۔واضح رہے کہ کاتالونیا کا رقبہ 32 ہزار 108 کلومیٹر اور ا?بادی 75 لاکھ ہے جب کہ وہاں کی زبان اور ثقافت باقی ملک سے مختلف ہے۔ بارسلونا اس علاقے کا مرکزی شہر ہے۔اسپین کا یہ علاقہ مالدار ہے اور اگرچہ اسے کافی حد تک خود مختاری حاصل ہے تاہم وہاں 2014 سے علیحدگی کی تحریک جاری ہے جس کی وجہ اسپین کی معاشی زبوں حالی اور سرکاری پالیسیوں سے عوام کو درپیش مشکلات بھی ہیں۔

About Admin

Check Also

leopard

بھارت میں تیندوے نے کھیتوں میں گھس کر بچے کو مارڈالا

اتر پردیش(مانیٹرنگ ڈیسک)ریاست اتر پردیش کے گاؤں میں تیندوے نے 10 سالہ بچے پر حملہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: