Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / احسن اقبال کو عدالت میں نہ جانے دینے کا حکم اوپر سے نہیں مقامی سطح پرآیا ہو گا،سعد رفیق

احسن اقبال کو عدالت میں نہ جانے دینے کا حکم اوپر سے نہیں مقامی سطح پرآیا ہو گا،سعد رفیق

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ احسن اقبال کو اوپن کورٹ میں جانے کی دی جانی چاہیے تھی ،یہ حکم اوپر سے نہیں آیا بلکہ مقامی سطح پر آیا ہوگا اتنی بات تو ہمیں کرنی چاہیے ،ہمیں چھوڑیں ،احتساب عدالت میں وکلاءاور میڈیا کو بھی نہیں جانے دیا گیا،امید ہے جج صاحبان اس کا نوٹس لیں گے ۔احتساب عدالت کے باہر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عدالت اعظمی اور جے آئی ٹی میں انصاف ہوتا نظر نہیں آیا اور اب جو ہو رہا ہے وہ بھی آپ دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اندرنہ جانے دینے پر عدالت کے جج اور مانیٹرنگ جج کو نوٹس لینا چاہیے اور ہمیں امید ہے کہ معزز جج صاحبان نوٹس لیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں نے اندر جانے کی کوشش نہیں کی لیکن یہ اوپن کورٹ ہے جہاں وکلا اور میڈ یا سمیت متعلقہ افراد کو جانے دیا جانا چاہیے تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں چھوڑ دیں کہ ہما رے ساتھ کیا سلوک ہو رہا ہے ،آج اوپن کورٹ میں میڈ یا اور وکلا کو بھی نہیں جانے دیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ ملک بھی چلے گا اور ہم اپنی بات بھی کہتے رہیں گے کیونکہ آزاد میڈ یا اور سیاستدانوںکو اپنی بات کہتے رہنا چاہیے ۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان جنگ لڑ رہا ہے ،ہمیں اپنی بات بھی کرنی ہے اور اصلاح بھی کرنی ہے لیکن ہم اپنا موقف نہیں بدلیں گے ،باقی لوگوں کو موقف بدلنا ہو گا کیو نکہ ہم صحیح بات کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ کہتے ہیں ملک میں آئین کی حکمرانی نہیں ہو گی ،وہ کب تک اسے روک سکتے ہیں،بلآخر آئین کی حکمرانی ہی ہو گی ۔احسن اقبال کی جانب سے استعفی دیے جانے کے بیان پر خواجہ آصف نے کہا کہ باہر آنا مسئلے کا حل نہیں ،استعفی دے کر گھر چلے جائیں گے تو بعض طبقوں اور عناصر کی خواہش پور ی ہو جائے گی۔ان کا مزیدکہنا تھا کہ میں اس ساری صورتحال کو لائٹ لے رہا ہوں کیونکہ ہمیں صورتحال کو گرم نہیں کرنا ۔

About Admin

Check Also

ayesha gulalai

عمران کی حکومت آئی تو منشیات کے اڈے کھل جائیں گے، گلالئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: