Home / پاکستان / احسن اقبال کو ا حتساب عدالت میں جانے سے روکنا افسوسناک اور تکلیف دہ عمل ہے ، قمر زمان کائرہ

احسن اقبال کو ا حتساب عدالت میں جانے سے روکنا افسوسناک اور تکلیف دہ عمل ہے ، قمر زمان کائرہ

اسلام آباد(نیوز رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ احسن اقبال کو ا حتساب عدالت میں جانے سے روکنا افسوسناک اور تکلیف دہ عمل ہے ، قمر زمان کائرہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ (ن) لیگ کے وزراءکو وہاں جانا نہیں چاہیے وزراءکا کیا کام ہے وہاں وزیر داخلہ کا کام قانون پر عملدرآمد کرانا ہے وزارت داخلہ کی ذمہ داری ہے کہ وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے ہیں ان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرے نا کہ نااہل وزیراعظم کی سکیورٹی پر مامور رہیں انہوں نے مزید کہا کہ آج وزیر داخلہ اور باقی وزراءکو باہر روکا گیا وزیر داخلہ کو ان ایجنسیوں نے روکا جن کے وہ سربراہ اور کمانڈ کرتے ہیں دونوں وزیر داخلہ احسن اقبال اور طلال چوہدری کو چاہیے کہ وہ استعفیٰ دے کوئی اورکام کریں کیونکہ یہ ان کے ساتھ مذاق ہے ۔

About Admin

Check Also

supremecourt

نااہل شخص کی پارٹی صدارت پرسماعت آج ہوگی

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں انتخابی اصلاحات ایکٹ 2017 کیخلاف دائر آئینی درخواستوں کی سماعت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: