Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / آرمی چیف نے کل خصوصی کورکمانڈر کانفرنس طلب کر لی

آرمی چیف نے کل خصوصی کورکمانڈر کانفرنس طلب کر لی

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے خصوصی کور کمانڈر کانفرنس کل طلب کر لی ہے  ،کانفرنس میں اندرونی اور بیرونی سیکورٹی معاملات پر غور کیا جائے گا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خصوصی کورکمانڈر کانفرنس کل طلب کر لی ہے جس میں اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی صورتحال کاجائزہ لیاجائے گاجبکہ کانفرنس کے شرکا کو آرمی چیف کے دورہ افغانستان سے متعلق بریفنگ بھی دی  جائے گی۔ خصوصی کور کمانڈر کانفرنس میں دیگر اہم معاملات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔خصوصی کور کمانڈر کانفرنس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے علاوہ کور کمانڈز شریک ہوں گے، موجودہ حالات میں خصوصی کانفرنس کا انعقاد خاصی اہمیت کا حامل ہے

واضح رہے کہ آج سابق وزیر اعظم نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر وزرات داخلہ اور دیگر اداروں کو لاعلم رکھتے ہوئے عدالت کے اطراف میں رینجرز کے دستے تعینات کردئیے گئے تھے ، جن کے بارے میں تاحال علم نہیں ہو سکا کہ ان کی تعیناتی کس کے حکم سے ہوئی تھی۔رینجرز اہلکاروں نے وزیر داخلہ کو بھی کمرہ عدالت میں جانے نہیں دیا جس پر احسن اقبال نے واقعے کی تحقیقات کرانے اور احتجاجا مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

About Admin

Check Also

خیبرپختون خوا میں مختلف سرکاری محکموں کے حکام کے خلاف کرپشن تحقیقات

پشاور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے خیبرپختون خوا میں مختلف سرکاری محکموں کے حکام کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: