Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / کھیل کود / آئی سی سی ون ڈے کرکٹ ٹیمزکی تازہ ترین عالمی درجہ بندی

آئی سی سی ون ڈے کرکٹ ٹیمزکی تازہ ترین عالمی درجہ بندی

دبئی( سپورٹس ڈیسک )بھارت نے عالمی چیمپئن آسٹریلیا کو پانچویں اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں شکست دے کر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹیم رینکنگ میں دوبارہ ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جما لیا، پاکستانی ٹیم بدستور چھٹے نمبر پر موجود ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان آخری ایک روزہ میچ ختم ہونے کے بعد تازہ ترین ٹیم رینکنگ جاری کر دی جس کے تحت بھارتی ٹیم نے 120 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ جنوبی افریقہ سے دوبارہ ٹاپ پوزیشن چھین لی، جنوبی افریقن ٹیم تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلی گئی، شکست خوردہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے ریٹنگ پوائنٹس برابر ہو گئے ہیں تاہم کینگروز ٹیم آگے ہے، انگلینڈ چوتھے، نیوزی لینڈ پانچویں، پاکستان چھٹے، بنگلہ دیش ساتویں، سری لنکا آٹھویں اور ویسٹ انڈیز نویں نمبر پر موجود ہے۔

About Admin

Check Also

darrel

پاکستان مخالف سابق امپائر ڈیرل ہیئر چور نکلے

سڈنی(مانیٹرنگ ڈیسک)آسٹریلوی عدالت نے سابق متنازع امپائر ڈیرل ہیئر کی چوری کے مقدمے میں ضمانت منظور کرلی۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: