Home / کھیل کود / 5اکتوبر کو پاکستان سپر لیگ کے بارے میں بریکنگ نیوز دﺅںگا،شاہد آفریدی

5اکتوبر کو پاکستان سپر لیگ کے بارے میں بریکنگ نیوز دﺅںگا،شاہد آفریدی

کراچی(سپورٹس ڈیسک)قومی کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ سری لنکا کیخلاف قومی ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریگی، پاکستانی ٹیم کا اصل امتحان دوسرے ممالک میں ہو گا،5اکتوبر کو پاکستان سپر لیگ کے بارے میں بریکنگ نیوز دﺅںگا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ پانچ اکتوبر کو پاکستان سپر لیگ کے بارے میں بریکنگ نیوز دیں گے کہ وہ کس ٹیم کی جانب سے ایکشن میں نظر آ سکتے ہیں۔ سری لنکا کیخلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ موجودہ پاکستانی ٹیم سے اچھی کارکردگی کی امید ہے تاہم یونس خان اور مصباح الحق کی ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستان ٹیم کا اصل امتحان انگلینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ میں ہو گا، جہاں اسے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس وقت سینئر کھلاڑیوں پر زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ٹیم کیلئے مصباح الحق اور یونس خان کا متبادل بننے کی کوشش کریں جبکہ نوجوان کھلاڑی بھی اس خلا کو پر کر کے ٹیم میں اپنی جگہ مضبوط کر سکتے ہیں۔ فواد عالم کو ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل نہ کرنے کے سوال پر شاہد آفریدی نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نہ جانے کیوں انہیں نظر انداز کیا جا رہا ہے حالانکہ وہ ایک پراعتماد بیٹسمین ہیں اور ماضی میں انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں بھی بہتر کارکردگی دکھائی ہے۔

About Admin

Check Also

ورلڈ الیون نے دوستی ہاکی سیریز جیت لی

لاہور: ورلڈ الیون نے دوستی ہاکی سیریز 1-0 سے جیت لی، سیریز کا دوسرا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: