Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / خواتین کارنر / چشمہ پہننے والی خواتین کیلئے میک اپ ٹپس

چشمہ پہننے والی خواتین کیلئے میک اپ ٹپس

شمہ پہننے والی خواتین کبھی بھی LIQUID فاوٴنڈیشن کا استعمال نہ کریں۔ چشمے کے ساتھ ہمیشہ بی بی کریم یا اسٹک والی فاوٴنڈیشن لگائیں کیونکہ یہ فاوٴنڈیشن آپ کی جلد کو ڈرائی رکھتی ہے اور اس سے آپ کے چشمے سلپ نہیں ہونگے بلکہ اپنی جگہ پر برقرار رہیں گے۔

فاوٴنڈیشن اچھی طرح بلاٹ کریں:
چشمہ پہننے والی خواتین کبھی بھی LIQUID فاوٴنڈیشن کا استعمال نہ کریں۔ چشمے کے ساتھ ہمیشہ بی بی کریم یا اسٹک والی فاوٴنڈیشن لگائیں کیونکہ یہ فاوٴنڈیشن آپ کی جلد کو ڈرائی رکھتی ہے اور اس سے آپ کے چشمے سلپ نہیں ہونگے بلکہ اپنی جگہ پر برقرار رہیں گے۔

چشموں کی جگہ پر آئی شیڈ لگالیں:
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے چشمے ناک پر ٹکے رہیں اور وہ اپنی جگہ سے بالکل بھی سلپ نہ ہوں تو آپ اپنی ناک پر تھوڑا آئی شیڈ لگالیں اس سے آپ کا چشمہ اپنی جگہ سے نہیں ہٹے گا اور آپ کا میک اپ بھی خراب نہیں ہوگا۔

کنسیلر کے ساتھ پیلا آئی شیڈ استعمال کریں:
اگر آپ چاہتی ہیں کہ آپ کی آنکھوں کے گرد موجود حلقے نظر نہیں آئیں اور آپ کی آنکھیں با لکل فریش لگیں توآپ کنسیلر کے ساتھ پیلا آئی شیڈ مکس کرکے لگائیں۔

مسکارے کا استعمال:
اگر آپ چاہتی ہیں کہ آپ کی پلکیں آپ کے چشموں سے نہ ٹکرائیں تو آپ مسکارا لگانے سے پہلے کرل کریں اس کے بعد پلکوں پر مسکارا لگائیں اب دوبارہ سے پلکوں کو کرل کرلیں۔ اس سے آپ کی پلکیں اچھی طرح کرل ہوجائیں گی اور آپ کے چشموں سے بھی نہیں ٹکرائیں گی۔

فریش مسکارا استعمال کریں:
چشموں پر مسکارا لگ جانے کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ آپ پرانا مسکارا استعمال کررہے ہیں۔ اکثر ڈرائے اور پرانے مسکارے کے باعث آپ کی پلکیں آپس میں جڑ جاتی ہیں جس سے آپ کا مسکارا خشک نہیں ہوتااور وہ چشموں پر لگ جاتا ہے۔

آئی بروز پر پینسل ضرور لگائیں:
میک اپ آرٹسٹ کا ماننا ہے کہ آئی بروز میک اپ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں اگر آئی بروز پر اچھی طرح پینسل لگی ہو تو وہ بہت خوبصورت لگتی ہے۔ لہذا میک اپ کرتے وقت آئی بروز کو بالکل نظر انداز نہیں کریں۔

About Admin

Check Also

Tooth paste face

ٹوتھ پیسٹ سے کیل مہاسوں کا خاتمہ

ٹوتھ پیسٹ دانتوں کو سفید اور چمکدار بناتے ہیں لیکن کیا آپ کو پتا ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: