Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / پنجاب حکومت اور چینی کمپنی کے درمیان ایل این جی سے بجلی کی پیداوار کیلئے معاہدہ طے

پنجاب حکومت اور چینی کمپنی کے درمیان ایل این جی سے بجلی کی پیداوار کیلئے معاہدہ طے

لاہور (آئی این پی) پنجاب حکومت اور چینی کمپنی کے درمیان ایل این جی سے بجلی کی پیداوار کیلئے معاہدہ طے پا گیا‘ معاہدے کے تحت جھنگ میں 1263میگا واٹ کا پاور پلانٹ لگایا جائے گا‘ ایل این جی پاور پلانٹ سے ابتدائی طور پر 14ماہ کے اندر 810میگا واٹ توانائی کا حصول شروع ہوجائے گا‘ منصوبہ 26ماہ میں مکمل ہوگا۔ جمعہ کو پنجاب حکومت اور چینی کمپنی کے مابین معاہدے کی تقریب منعقد کی گئی۔ معاہدے کے تحت جھنگ میں 1263 میگا واٹ کا پاور پلانٹ لگایا جائے گا۔ ایل این جی پاور پلانٹ چھبیس ماہ میں مکمل ہوگا۔ پلانٹ سے چودہ ماہ کے اندر آٹھ سو دس میگا واٹ توانائی کا حصول شروع ہوجائے گا۔ شہباز شریف اور پنجاب تھرمل پاور پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے نمائندوں نے تقریب میں شرکت کی۔ اس کے علاوہ چائنہ مشینری انجینئرنگ کارپوریشن کے نمائندے بھی تقریب میں موجود تھے۔

About Admin

Check Also

ayesha gulalai

عمران کی حکومت آئی تو منشیات کے اڈے کھل جائیں گے، گلالئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: