Home / شوبز / ودیا بالن ٹریفک حادثے میں بال بال بچ گئیں

ودیا بالن ٹریفک حادثے میں بال بال بچ گئیں

ممبئی(شوبز ڈیسک) بھارتی فلم سٹار ودیا بالن ٹریفک حادثے میں بال بال بچ گئیں۔ ودیا بالن ایک میٹنگ کے لیے بیندرا جا رہی تھیں کہ راستے میں ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔ ایک اور گاڑی نے پیچھے سے ان کی گاڑی کو ٹکر ماری۔ حادثے میں گاڑی کو تو نقصان پہنچا لیکن خوش قسمتی سے ودیا بالن بال بال بچ گئیں۔ ودیا بالن کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں اور ٹریفک حادثے میں انہیں کوئی چوٹ نہیں آئی۔ خیال رہے کہ ودیا بالن آج کل اپنی فلم ‘تمہاری سلو’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں وہ ایک ویڈیو جوکی کا کردار ادا کریں گی۔

About Admin

Check Also

ہندؤوں کے بعد مسلمان بھی فلم ’پدماوت‘ کیخلاف میدان میں آگئے

حیدرآباد دکن: ہندؤوں کے بعد مسلمان بھی بالی ووڈ کی متنازع فلم ’پدماوت‘ کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: