Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / میں سمجھتا ہوں اپوزیشن لیڈر شاہ محمود قریشی کو ہونا چاہیے، ہماری بات نہ مانی گئی تو سڑکوں پر آ سکتے ہیں:عمران خان

میں سمجھتا ہوں اپوزیشن لیڈر شاہ محمود قریشی کو ہونا چاہیے، ہماری بات نہ مانی گئی تو سڑکوں پر آ سکتے ہیں:عمران خان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ میں کسی کو نہیں چھوڑوں گا ، خواجہ آصف سمیت سب کو عدالتوں میں لے کر جاوں گا۔میں سمجھتا ہوں کہ اپوزیشن لیڈر شاہ محمود قریشی کو ہونا چاہیے، ہماری بات نہ مانی گئی تو ہم سڑکوں پر آسکتے ہیں۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام’’ٹونائٹ ود معید پیر زادہ میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہناتھا کہ خواجہ آصف کے بیان نے پاکستان کو نقصان پہنچایا کیونکہ ملیحہ لودھی نے بھارت کو جواب دیا تھا خواجہ آصف نے اسے غلط ثابت کردیا جبکہ انہیں امریکہ میں پاکستان کا موقف بیان کرنا چاہیے تھااگر کوئی طالبعلم بھی وہاں خواجہ صاحب کی جگہ پر موجود ہوتا تووہ بھی ایسی حماقت نہ کرتا ،میرے خیال میں ان کوکبھی وزیرخارجہ نہیں بناناچاہیے تھا ۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن لیڈرکیلئے ایم کیوایم کے علاوہ ابھی کسی جماعت سے باقاعدہ رابطہ نہیں کیالیکن اگرقائدحزب اختلاف کیلئے ہماری بات نہ مانی گئی توسڑکوں پرآئیں گے۔ پاکستان کی معیشت کا انتا برا حال نہیں تھا جتنا آج ہے ،اسحاق ڈار نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا ہے ۔کے پی میں ٹیچرزکی بھرتیاں میرٹ پرکررہے ہیں جبکہ خیبرپختونخوامیں پہلے3ہزارڈاکٹرتھے اوراب ان کی تعداد9ہزارہے۔یہی نہیں ہم نے گورنمنٹ ہسپتالوں کے مینجمنٹ سسٹم کوبہتربنایا۔پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں بیرون ملک سے ڈاکٹر کام کرنے آتے ہیں ۔صحت اورتعلیم کے معیارمیں خیبرپختونخواسب سے آگے ہے۔ خیبرپختونخوامیں غربت میں بھی 50فیصدکمی آئی ہے۔
عمرا ن خان نے دعویٰ کیا کہ اورنج ٹرین سے متعلق 2سوارب روپے کاخفیہ معاہدہ ہے جبکہ حکومتی عہدیدارو ں نے عدالت میں تسلیم کیاہے معاہدہ خفیہ ہے،اگر ہم اداروں میں بہتری لانے کی کوشش کرتے ہیں تومافیامخالفت کرتاہے۔انہوں نے کہا کہ این اے 120میں تمام حکومتی مشینری شریف خاندان کی تھی ۔ووٹ خریدنے کیلئے 8،8ہزار روپے فی کس ادا کئے گئے،جمہوریت اخلاق سے چلتی ہے لوگوں کو خریدنے سے نہیں ۔

About Admin

Check Also

ahsaniqbal

2018 کے انتخابات میں پی ٹی آئی کی ضمانتیں ضبط کرائیں گے، احسن اقبال

نارووال(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان کو سازش کے ذریعے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: